امریکہ کے کئی علاقوں میں شدید طوفان سے تباہی، 21 افراد ہلاک، 130 سے ​​زائد زخمی

سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں کم از کم سات امریکی ریاستوں میں 50 سے زیادہ ابتدائی طوفانوں کی رپورٹ درج کی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہیوسٹن: امریکہ کی وسط مغربی اور جنوبی ریاستوں میں جمعہ سے ہفتہ کی صبح تک آنے والے شدید طوفان سے کم از کم 21 افراد ہلاک اور 130 سے ​​زیادہ زخمی ہو گئے۔ سی این این نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں کم از کم سات امریکی ریاستوں میں 50 سے زیادہ ابتدائی طوفانوں کی رپورٹ درج کی گئی۔

مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ ’ریجن 8 نیوز‘ کے مطابق، کاؤنٹی سیٹ اور کراس کاؤنٹی، آرکنساس کے سب سے بڑے شہر وائن سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے اس میں چار افراد کے ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔ وائن پولیس چیف رچرڈ ڈینس نے جمعہ کی رات کہا کہ ’’پورے شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی‘‘ اور بہت سے لوگ طوفان میں پھنس گئے۔


پلاسکی کاؤنٹی کے حکام کے مطابق، جمعہ کی دوپہر ایک مہلک طوفان سے ایک شخص ہلاک اور کم از کم 50 افراد کو لٹل راک، آرکنساس کے اسپتالوں میں بھیجا گیا۔ لٹل راک کے میئر فرینک اسکاٹ جونیئر نے ہفتے کے روز سی این این کو بتایا ’’تقریباً 2,600 مکانات وغیرہ کو نقصان پہنچا۔‘‘ صوبائی گورنر بل لی نے ایک بیان میں کہا کہ جنوب مغربی ٹینیسی میں واقع میک اینری کاؤنٹی میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے۔

شمالی الینوائے کے بیلویڈیر میں جمعہ کی رات اپولو تھیٹر کی چھت گرنے سے ایک 50 سالہ شخص کی جائے وقوعہ پر موت ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ 40 دیگر افراد کو اسپتال لے جایا گیا جن میں سے کم از کم دو کی حالت تشویشناک ہے۔ الینوائے کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان کیون سور کے مطابق، جنوبی الینوائے کی کرافورڈ کاؤنٹی میں رہائشی مکان کے گرنے سے تین دیگر افراد ہلاک ہو گئے۔


ریاستی پولیس سارجنٹ میٹ ایمز نے بتایا کہ جمعہ کی رات کو بھی، سلیوان کاؤنٹی، انڈیانا میں تین افراد ہلاک ہوئے، جب کہ کئی گھروں اور رضاکار فائر ڈیپارٹمنٹ کو نقصان پہنچا۔ دریں اثنا، انڈیانا کے گورنر ایرک ہولکومب نے ہفتے کے روز سلیوان اور جانسن کاؤنٹیوں کے لیے آفت کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ الاباما اور مسیسیپی میں اموات کی اطلاع ملی، اور طوفان نے مشرقی آئیووا میں نقصان پہنچایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔