کورونا کی نئی شکل: یورپی یونین کے باہر سے مسافروں کا فرانس میں داخلہ بند
فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ وہ پورے ملک میں قرنطینہ نافذ نہیں کریں گے تاہم انہوں نے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے عاید کردہ پابندیوں پر سختی کے ساتھ عمل درآمد پر زور دیا۔
پیرس: فرانسیسی حکومت نے نئی شکل کے کورونا کے پھیلنے کے بعد یورپی یونین کے باہر سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔ فرانسیسی وزیر اعظم ژان کاسٹیکس نے جمعہ کی شام دفاع کونسل کے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ان کا ملک کورونا کی وجوہات کی بنا پر کچھ عرصے کے لیے یورپی یونین کے باہر سے آئے مسافروں کے داخلے کو روکنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور جنوبی افریقا میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی شکل زیادہ تیزی کے ساتھ پھیل سکتی ہے۔
کیسٹیکس نے کہا کہ صرف ناگزیر وجوہات کی بنا پر کسی کو بیرون ملک یا یورپی یونین کے کسی دوسرے ملک میں سفر کی اجازت ہوگی۔ فرانسیسی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ برطانوی اور جنوبی افریقہ میں تبدیل شدہ کورونا کی نئی شکل تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔
کاسٹیکس نے اشارہ کیا کہ آنے والے دن کورونا کی وبا کے پھیلنے کے حوالے سے اہم ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں ایک نئے لاک ڈاؤن سے بچنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں جبکہ پولیس فورس کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سنجیدگی سے نمٹیں گی۔
ادھر فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ وہ پورے ملک میں قرنطینہ نافذ نہیں کریں گے تاہم انہوں نے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے عاید کردہ پابندیوں پر سختی کے ساتھ عمل درآمد پر زور دیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Jan 2021, 4:11 PM