امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے 4 کروڑ سے متجاوز، اب تک 648935 افراد ہلاک
دنیا بھر میں سب سے زیادہ کووڈ-19 کیسز اور اموات کے ساتھ امریکہ مہلک وبا سے سب سے زیادہ متاثر رہنے والا ملک ہے۔ 18 فیصد سے زیادہ عالمی کیسز اور 14 فیصد عالمی اموات امریکہ میں ہوئی ہیں۔
نیویارک: امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز 4 کروڑ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:21 تک ہلاکت خیز کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 40003101 ہو گئی ہے اور جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 648935 تک پہنچ گئی ہے۔
امریکہ میں کیلیفورنیا 4421247 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔ اس کے بعد ٹیکساس 3706980 کیسز کے ساتھ مقام پر ہے۔ فلوریڈا میں 3352451، نیویارک میں 2304955 اور الینوائے میں 15 لاکھ سے زائد کیسز ہیں۔ یونیورسٹی کے مطابق 10لاکھ سے زیادہ متاثرہ دیگر ریاستوں میں جارجیا، پنسلوانیا، اوہائیو، نارتھ کیرولائنا، نیو جرسی، ٹینیسی، مشی گن اور ایریزونا شامل ہیں۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ کووڈ-19 کیسز اور اموات کے ساتھ امریکہ مہلک وبا سے سب سے زیادہ متاثر رہنے والا ملک ہے۔ 18 فیصد سے زیادہ عالمی کیسز اور 14 فیصد عالمی اموات امریکہ میں ہوئی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 9 نومبر 2020 کو امریکہ میں ایک کروڑ سے زائد کیسز تھے۔ اس کے بعد یکم جنوری 2021 کو دو کروڑ اور 24 مارچ کو تین کروڑ کا ہندسہ عبور کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔