دنیا میں کورونا سے 2.07 لاکھ افراد ہلا ک، متاثرین کی تعداد تقریباً 30 لاکھ
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر کی جانب سے آج صبح جاری کیے گئے عداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں اس وائرس سے اب تک 29.98 لاکھ افراد متاثر جبکہ 2.07 لاکھ افراد ہلا ک ہو چکے ہیں۔
بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے پیر کی صبح جاری کیے گئے عداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 29.98 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2.07 لاکھ افراد ہلا ک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور چین میں کورونا کی جانچ کے سلسلے میں معاہدہ
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 20385 افراد اس وائرس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 872 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ملک میں اب تک 6184 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کیے جانے والے امریکہ میں اب تک 9.66 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 54881 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
یورپی ممالک میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی میں 1.98 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 26644 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سپین كووڈ -19 وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے، یہاں اب تک 2.27 لاکھ افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 23190 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 83912 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4637 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات بدتر ہیں۔ فرانس میں اب تک 1.63 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 22890 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں جرمنی میں کورونا وائرس سے 1.58 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5976 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی اس وبا کی وجہ سے حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں۔ یہاں پر اس عالمی وبا سے اب تک 1.55 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 20794 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 90481 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 5710 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔
دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی كووڈ -19 کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ روس میں اب تک کورونا وائرس کے 80949 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور 747 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بیلجیم میں 7094، ہالینڈ میں 4491، برازیل میں 4286، ترکی میں 2905، کینیڈا میں 2663، سویڈن میں 2194، سوئٹزرلینڈ میں 1610 اور میکسیکو میں 1391 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں كورونا وائرس سے اب تک 13328 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 281 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔