سعودی عرب اور چین میں کورونا کی جانچ کے سلسلے میں معاہدہ
چینی سفیر چن و یکنگ نے کہا کہ اس کے پورا ہونے کے بعد یہ منصوبہ سعودی عرب کا وائرس کا پتہ لگانے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور وبا کے خلاف سعودی لوگوں کی لڑائی میں تعاون کرے گا۔
ریاض: سعودی عرب اور چین نے گزشتہ روز اتوار کو کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ کے نمونوں کی جانچ کو بڑھانے کے لئے معاہدے پر دستخط کیے۔ سعودی عرب میں چین کے سفیر چن و یکنگ نے ریاض میں دستخط کی تقریب کے دوران کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان روایت اور عزم کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ دونوں ملکوں کے صحت سے متعلق آئندہ ترقی کے لیے اچھے آغاز کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔
چینی سفیر چن و یکنگ نے کہا کہ اس کے پورا ہونے کے بعد یہ منصوبہ سعودی عرب کی وائرس کا پتہ لگانے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور وبا کے خلاف سعودی لوگوں کی لڑائی میں تعاون کرے گا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 26.5 کروڑ امریکی ڈالر کے اس معاہدے کے تحت چین تقریباً 90 لاکھ كووڈ -19 جانچ اور دیگر سامان کی فراہمی کے ساتھ ہی چین کے 500 طبی ماہر سعودی عرب میں ٹیسٹ کرنے اور وہاں کے طبی عملے کو تربیت دیں گے۔ اس دوران سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو کورونا کے 1223 نئے کیسز سامنے آئے ہیں او ر متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17522 ہو گئی ہے۔ اس دوران تین ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس سے اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 139 ہو چکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔