کورونا سے پوری دنیا میں اب تک 22.37 لاکھ افراد ہلاک، 10.33 کروڑ متاثر

ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 66 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 1,54,486 تک پہنچ گئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن/ ریو ڈی جنیریو/ نئی دہلی: دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا سے متاثرین کی تعداد 10.33 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے اور اس وائرس کے انفیکشن سے اب تک 22.37 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جان چلی گئی اور 5.72 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اسے مات دی ہے۔ امریکہ کی جانب ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادو کے مطابق دنیا کے 192 ملکوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر 10 کروڑ 33 لاکھ 95 ہزار 781 ہوگئی ہے اور 22 لاکھ 37 ہزار 294 مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور اس وائرس کو پانچ کروڑ 72 لاکھ 90 ہزار 606 لوگ مات دے چکے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرین کی تعداد 2.63 کروڑ کے پاس ہوگئی ہے، جبکہ قریب 4.43 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 1,54,486 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس سے 92.29 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے قریب 2.25 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 38.46 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ایک لاکھ چھ ہزار 774 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔


روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 38.28 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ 72456 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں اس وائرس سے تقریباً 32.60 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 76657 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 28.22 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 59081 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 25.61 لاکھ ہوگئی ہے اور 88845 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کووڈ ۔19 سے اب تک 24.85 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 26117 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22.32 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 57496 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں اس مہلک وائرس سے 21.04 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 54272 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ارجنٹائنا میں 19.33 لاکھ سے زیادہ افراد کووڈ- 19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 48249 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں 18.69 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 159100 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پولینڈ میں انفیکشن کے 15.15 لاکھ سے زیادہ کیس ہوچکے ہیں اور 37222 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا انفیکشن کی تعداد 14.56 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور اس وقت 44399 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایران میں اب تک 14.24 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 58033 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں 12.63 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 23931 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پیرو میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11.38 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور 41026 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


انڈونیشیا میں کورونا سے 10.89 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 30277 تک جا پہنچی ہے۔ نیدرلینڈ میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.95 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 14135 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں 9.87 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 16392 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک کینیڈا میں 7.88 لاکھ سے زیادہ افراد انفکشن ہوچکے ہیں، جبکہ 20145 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ رومانیہ میں کورونا سے 7.30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 18402 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی میں کووڈ ۔19 سے 7.30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 18537 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پرتگال میں 7.26 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 12757 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بیلجیم میں متاثرہ افراد کی تعداد 7.11 لاکھ کو عبور کرچکی ہے، جبکہ 21092 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیل میں متاثرہ افراد کی تعداد 6.43 لاکھ کو عبور کر چکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4796 ہوگئی ہے۔ عراق میں متاثرہ افراد کی تعداد 6.20 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 13057 ہوگئی ہے۔

سویڈن میں تقریباً 5.67 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 11591 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے 5.47 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11746 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 5.35 لاکھ کو عبور کرچکی ہے جبکہ 8137 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


فلپائن میں 5.27 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10807 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں 5.25 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 9452 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مراکش میں اس وبا سے 4.71 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8287 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ آسٹریا میں کورونا سے 4.15 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7778 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں 3.68 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6379 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 14890 افراد، بولیویا میں 10439، مصر میں 9360، جاپان میں 5833، یونان میں 5829، گوئٹے مالا میں 5673، پنامہ میں 5296، اور چین میں 4818 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔