کورونا کی وجہ سے تھائی لینڈ میں بندروں کے دو گروپ آپس میں گتھم گتھا
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے کوئی ایک سو کلو میٹر دور بندروں کے دو گروپوں کے درمیان خوراک کے حصول کے لیے ہونے والی لڑائی نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
تھائی لینڈ میں بندروں کے درمیان لڑائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مصروف شاہراہ پر موجود بندروں کے ایک گروپ پر ایک دوسرے گروپ نے حملہ کر دیا۔ پہلا گروپ خوراک کے انتظار میں بیٹھا تھا۔ اس دوران دوسرے گروپ نے اس پر حملہ کر دیا۔
برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کی رپورٹ کے مطابق خوراک کے حصول کے لیے بندروں کے دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو خوب مارا پیٹا۔ یہ سارا منظر ایک مصروف شاہراہ پر دیکھا گیا۔ بندر سڑک پر چلنے والی گاڑیوں سے بے پرواہ ہو کرایک دوسرے سے لڑتے رہے۔ بندروں کی لڑائی کے دوران ڈرائیوروں کو اپنی گاڑیاں روکنا پڑیں۔
ڈیلی میل کے مطابق یہ بندر پھل اور خوراک کے حصول کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے۔ کورونا وبا کی وجہ سے تھائی لینڈ میں بندر بھی غذائی قلت کا سامنا کر رہےہیں، جس کے نتیجے میں ان کے درمیان خوراک کے حصول کے لیے لڑائیاں ہونے لگی ہیں۔ بنکاک کے قریب خوراک کے حصول کے لیے بندروں کی لڑائی چار منٹ تک جاری رہی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔