امریکہ میں کووڈ-19 سے 5.35 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

اس وبا کی وجہ سے اب تک نیو جرسی میں 23925 افراد، کیلیفورنیا میں 56656 افراد ہلاک، جبکہ ٹیکساس میں اب تک 46519 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ- 19) سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں کووڈ-19 کی وجہ سے اب تک 5.35 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں یہ وبا ہولناک شکل اختیار کر گئی ہے اور اب تک 2.94 کروڑ سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینیئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 535597 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 29492614 ہو گئی ہے۔


امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کے صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ تنہا نیو یارک میں ہی 49016 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک نیو جرسی میں 23925 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ۔19 کی زد میں آکر کیلیفورنیا میں 56656 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اب تک 46519 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووڈ-19 نے 32348 افراد کو اپنا شکار بنایا۔

علاوہ ازیں ایلی نوائے میں 23217 ، مِشیگن میں 16779، میساچوسٹس میں 16673، اور پنسلوینیا میں کورونا سے 24،66 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔