برطانیہ: جیریمی کاربن نے 4 غزہ حامی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر بنایا ’آزاد اتحاد‘

نیا اتحاد جو اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف ہے اس کے اراکین نے کہا "ہم  اپنے ووٹروں کے ذریعہ ایک مایوس کن پارلیمنٹ میں اُمید کی کرن بننے کے لیے منتخب ہوئے"۔

<div class="paragraphs"><p>جیریمی کاربن، تصویر 'ایکس'</p></div>

جیریمی کاربن، تصویر 'ایکس'

user

قومی آواز بیورو

برطانیہ میں لیبر پارٹی کے سابق رہنما جیریمی کاربن نے 4 دیگر آزاد اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر ہاؤس آف کامنس میں مشترکہ طور سے پانچواں سب سے بڑا گروپ بنا لیا ہے۔ یہ اتحاد فلسطین حامی موقف کے ساتھ ہے۔ گرین پارٹی سے تعداد میں آگے نکلنے اور ریفارم یوکے اراکین پارلیمنٹ کی تعداد سے میل کھانے والے اس نئے آزاد اتحاد نے زیادہ اراکین کو شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔

غور طلب رہے کہ جولائی کے انتخاب میں گروپ کے سبھی پانچوں اراکین نے مسلم آبادی والے انتخابی حلقوں میں فلسطین حمایتی رخ اختیار کرکے لیبر پارٹی کے امیدواروں کو شکست دی تھی۔ آزاد اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نئے منچ کا استعمال انتخابی تشہیر کے لیے کریں گے۔ یہ لوگ اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف ہیں۔


جانکاری کے مطابق جیریمی کاربن کے ذریعہ پیر کو تشکیل 'آزاد اتحاد' میں 4 نئے برٹش مسلم اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں جن میں ہندوستانی نژاد شوکت آدم اور اقبال محمد جبکہ پاکستانی نژاد کے. ایوب خان اور عدنان حسین شامل ہیں۔ اس اتحاد نے 4 جولائی کو ہوئے عام انتخابات میں اسرائیل مخالف معاملے پر انتخاب لڑا تھا۔ اب یہ اراکین ایک آفیشیل پارلیمنٹری گروپ کے طور پر ہاؤس آف کامنس (برطانیہ کی پارلیمنٹ) کی بحثوں اور کمیٹیوں میں حصہ لینے کی امید کر رہے ہیں تاکہ انہیں پارلیمنٹ میں بہتر نمائندگی مل سکے۔

نئے اتحاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے ووٹروں کے ذریعہ ایک مایوس کن پارلیمنٹ میں اُمید کی کرن بننے کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے حکومت کی پالیسیوں کی تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ 10 ملین پنشنروں کے وِنٹر فیول بھتہ کو ختم کر دیا گیا ہے، دو بچوں کے لیے ملنے والے بھتہ پر بھی روک لگائی گئی ہے اور اسرائیل کو اسلحہ کی فروختگی کی اپیل کو بالکل نظر انداز کر دیا گیا۔


غور طلب رہے کہ جیریمی کاربن نے لیبر پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیے جانے کے بعد لندن کے اسلنگٹن نارتھ علاقے سے ایک آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا اور لیبر پارٹی کے پرفل نرگنڈ کو ہرایا تھا۔ شوکت آدم نے لیسسٹر ساؤتھ میں لیبر کے جوناتھن ایشورتھ کو جبکہ اقبال محمد نے ڈیوجبری اور بیٹلے میں 40 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔ ایوب خان برمنگھم پیری بار کے لیے اور عدنان حسین شمالی انگلینڈ کے بلیک برن کے لیے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ ان پانچوں اراکین پارلیمنٹ کو غزہ تنازعہ پر اپنی واضح حالت اور اسرائیل کو اسلحہ فروختگی روکنے کی مانگ نے ایک ساتھ لایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔