بنگلہ دیش پابندیاں عائد کرنے والے ممالک سے کچھ نہیں خریدے گا: شیخ حسینہ

شیخ حسینہ نے سخت الفاظ میں کہا کہ اب پابندی اور پابندیاں لگانے کا رجحان ہوگیا ہے اور یہ پابندیاں ان تنظیموں پر بھی لگائی جاتی ہیں جن کی مدد سے دنیا کے دیگر حصوں میں امن قائم کرنے کا کام کرایا جاتا ہے۔

شیخ حسینہ، تصویر آئی اے این ایس
شیخ حسینہ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ڈھاکہ: وزیر اعظم شیخ حسینہ نے واضح کیا ہے کہ بنگلہ دیش اپنے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے ممالک سے کچھ نہیں خریدے گا۔ وزیر اعظم نے یہ تبصرہ ہفتہ کو ڈھاکہ میں انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز، بنگلہ دیش (آئی ای بی) کے 60ویں کنونشن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

شیخ حسینہ نے سخت الفاظ میں کہا کہ ’’اب پابندی اور پابندیاں لگانے کا رجحان ہوگیا ہے اور یہ پابندیاں ان تنظیموں پر بھی لگائی جاتی ہیں جن کی مدد سے دنیا کے دیگر حصوں میں امن قائم کرنے کا کام کرایا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل امریکہ نے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بنگلہ دیش کی اسپیشل سیکورٹی فورس کی ایک یونٹ ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں جو کہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔


انہوں نے کہا کہ جس سیکورٹی فورس پر یہ پابندیاں لگائی گئی ہیں یہ وہی سیکورٹی فورس ہے جس نے جنوبی ایشیائی ممالک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی پر قابو پانے میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ دسمبر 2021 میں، امریکی محکمہ خزانہ اور محکمہ خارجہ نے آر اے بی اور اس کے سات اہلکاروں اور سابق اعلیٰ حکام پر انسانی حقوق کی پابندیاں عائد کر دیں تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔