انٹونیو گوٹیرس نے کی کابل میں مسجد پر ہوئے حملے کی مذمت

گوٹیرس کے نائب ترجمان فرحان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے جمعہ کی نماز کے دوران مغربی کابل میں خلیفہ صاحب مسجد پر ہونے والے مہلک حملے کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرین کے اہل خانہ کے تیئں تعزیت کا اظہار کیا۔

انتونیو گوٹیرس، تصویر آئی اے این ایس
انتونیو گوٹیرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خلیفہ صاحب مسجد پر ہوئے حملے کی مذمت کی ہے، جس میں مبینہ طور پر کم از کم 10 افراد مارے گئے تھے۔ انٹونیو گوٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ہفتے کے روز کہا کہ ’’سیکرٹری جنرل نے جمعہ کی نماز کے دوران مغربی کابل میں خلیفہ صاحب مسجد پر ہونے والے مہلک حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ کے تیئں تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے‘‘۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے مطابق جمعہ کو ہونے والے دھماکے سے مسجد کی چھت ٹوٹ کر نمازیوں پر گرگئی، افغانستان میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر کے نائب خصوصی نمائندے رمیز الکابروف نے جمعے کو بتایا کہ دھماکے میں مبینہ طور پر کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔