الجزیرہ کے صحافی حسین کی قید کی مدت میں 45 دن کی توسیع

صحافی حسین مصر کے رہنے والے ہیں اور دسمبر 2016 سے مصر کی قید میں ہیں۔ ان پر سرکاری اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور بد نظمی پھیلانے کے مقصد کے ساتھ جھوٹی خبریں شائع کرنے کے الزام ہیں

صحافی حسین، تصویر یو این آئی
صحافی حسین، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

قاہرہ: مصر میں حکام نے پیر کو الجزیرہ کے صحافی محمد حسین کی قید میں 45 دن کی توسیع کردی ہے۔ صحافی حسین مصر کے رہنے والے ہیں اور دسمبر 2016 سے مصر کی قید میں ہیں۔ ان پر سرکاری اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور بد نظمی پھیلانے کے مقصد کے ساتھ جھوٹی خبریں شائع کرنے کے الزام ہیں، حالانکہ انہوں نے (صحافی حسین) اور الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے اس کی تردید کی ہے۔ صحافی حسین ذاتی دورے پر جب دسمبر 2016 میں مصر آئے تھے، تو انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا اوراس وقت کے بعد سے وہ 1300 دن سے زائد جیل میں گزار چکے ہیں۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع الجزیرہ نیوز چینل صحافی حسین کی رہائی کے لئے دنیا بھر میں مہم چلا رہا ہے۔ مصر کی ایک عدالت نے صحافی حسین کی رہائی کا حکم دیا تھا، جسے سرکاری وکیل نے خارج کردیا تھا اور غیر متعینہ الزامات کے لئے نئی جانچ شروع کر کے انہیں (صحافی حسین) دوبارہ جیل بھیج دیا تھا۔ الجزیرہ نے صحافی حسین کی قید کو مصر کے تعزیراتی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مصر میں کسی جرم کی تفتیش کے لئے کسی کو بھی زیادہ سے زیادہ 620 دن تک حراست میں رکھنے کا التزام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔