دہلی اور جبل پور کے بعد تین دنوں میں تیسرا ایئرپورٹ حادثہ، اب راجکوٹ میں گری ہوائی اڈے کی چھت
گجرات کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ راجکوٹ ایئرپورٹ پر یہ حادثہ بھی موسلادھار بارش کی وجہ سے ہی پیش آیا ہے
راجکوٹ: دہلی اور جبل پور کے بعد اب گجرات کے راجکوٹ میں بھی ہوائی اڈے کی چھت گرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ فی الحال اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ خیال رہے کہ دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل کی چھت گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : اتفاق رائے کی تبلیغ، تصادم کو فروغ...سونیا گاندھی کا مضمون
خیال رہے کہ راجکوٹ ایئرپورٹ کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح وزیر اعظم مودی نے جولائی 2023 میں ہی کیا تھا۔ اس ہوائی اڈے کی توسیع 1400 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے کی گئی ہے۔
اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ گجرات کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ راجکوٹ میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے راجکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل کے باہر مسافروں کے پک اپ اور ڈراپ ایریا میں ایک طرف کی چھت گر گئی۔
دہلی میں گزشتہ روز ہی بارش کے دوران اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی چھت گر گئی تھی، جس کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہو گئی تھی جبکہ کئی لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 5.00 بجے پیش آیا تھا۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 پر گھریلو پروازوں کے لیے پارکنگ ایریا میں گاڑیوں کی قطار لگ گئی تھی۔ اس دوران اچانک ہوائی اڈے کے ٹرمینل-1 پر چھت کا ایک بڑا حصہ نیچے گر گیا۔ گاڑی میں بیٹھے ایک ڈرائیور کی وہیں موت ہو گئی اور کئی لوگ زخمی ہو گئے۔
مدھیہ پردیش کے جبل پور، کی بات کریں تو یہاں جمعرات (27 جون) کو نئے تعمیر شدہ ڈومنا ہوائی اڈے کے ڈراپ اینڈ گو ایریا میں ٹینسائل چھت پھٹ جانے کی وجہ سے پانی کا سیلاب آ گیا تھا۔ اس سیلاب میں ایک گاڑی تباہ ہو گئی تھی۔ اس واقعہ میں محکمہ انکم ٹیکس کا ایک اہلکار اور اس کا ڈرائیور بال بال بچ گئے۔ یہ ہوائی اڈہ 450 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔