نیوزی لینڈ میں تقریباً 45 ہزار افراد ہیپاٹائٹس- سی مرض سے متاثر

بلوم فیلڈ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی خون سے پیدا ہونے والا وائرس ہے جو جگر پر حملہ کرتا ہے اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ میں ہر سال اس سے تقریباً 200 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے تقریباً 45000 رہائشی ہیپاٹائٹس سی سے متاثر ہیں، اگرچہ ان میں سے نصف تک کئی برسوں تک علامات کے ظاہر ہوئے بغیر اس مرض سے لاعلم رہے۔ ہیلتھ کے ڈائرکٹر جنرل ایشلے بلوم فیلڈ نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر ایسے پر خطر افراد کو جراثیم کے جلد اور آسان جانچ کے لئے ملک میں ہیپاٹائٹس سی ٹسٹنگ کلینک قائم کیے جانے چاہئیں، تاکہ لوگوں کو انفیکشن کی تیز رفتار اور آسان تشخیص کے خطرے سے دوچار افراد کی مدد کی جاسکے۔ خطرے میں پڑنے والے افراد میں وہ لوگ شامل ہیں جن کو زیادہ خطرہ والے ملک میں علاج ملا یا پیدائش کے وقت ہیپاٹائٹس سی سے متاثر ان کی ماں تھی۔

بلوم فیلڈ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی خون سے پیدا ہونے والا وائرس ہے جو جگر پر حملہ کرتا ہے اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ میں ہر سال ایک ہزار کے قریب افراد ہیپاٹائٹس سی سے متاثر اور تقریباً 200 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اس طرح کے علاج معالجے کی سہولت دستیاب ہوگئی ہے، اور دائمی ہیپاٹائٹس سی کے 98 فیصد افراد کا علاج کیا جاسکتا ہے، لیکن اس کے لئے لوگوں میں انفیکشن کی جانچ پڑتال ضروری ہے تاکہ ان کا علاج کیا جاسکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Jul 2021, 5:11 PM