منگولیا میں دھول بھری آندھی کا قہر، 6 افراد ہلاک، 80 سے زائد لاپتہ

منگولیا میں دھول کے طوفان سے چین کا دارالحکومت بیجنگ بھی متاثر ہوا ہے۔ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بیجنگ میں حد بصارت کم ہونے کی وجہ سے 400 سے زیادہ پروازیں ملتوی کردی گئیں۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

الان بٹور: منگولیا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دھول بھری آندھی کی وجہ سے ایک بچے سمیت 6 افراد ہلاک اور 80 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ دھول بھری آندھی کے قہر سے متعلق خبر مقامی میڈیا نے حکام کے حوالے سے دی ہیں۔ سی جی ٹی این نیوز براڈکاسٹر کے مطابق منگولیا کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو ہفتے کے آخر میں 548 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 467 افراد کی ابھی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق طوفان میں پانچ چرواہے اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ باقی 81 افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ منگولیا میں دھول کے طوفان سے چین کا دارالحکومت بیجنگ بھی متاثر ہوا ہے۔ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بیجنگ میں حد بصارت کم ہونے کی وجہ سے 400 سے زیادہ پروازیں ملتوی کر دی گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔