جاپان میں آیا 7.2 شدت کا زلزلہ، سنامی کا الرٹ جاری

جاپان میں طاقتور زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر پیمانے پر 7.2 درج کی گئی ہے۔ زلزلہ کے بعد جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں سنامی کا الرٹ جاری کیا گیا۔

تصویر آئی اےا ین ایس
تصویر آئی اےا ین ایس
user

تنویر

جاپان میں زلزلہ کا زبردست جھٹکا محسوس کیا گیا ہے اور اس کے بعد سنامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر پیمانے پر 7.2 درج کی گئی ہے۔ جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں زلزلہ کے بعد سنامی کا الرٹ جاری کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ہی جاپان کے مشرقی سمندری ساحل پر 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، حالانکہ اس وقت سنامی کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو جاپان میں آئے زبردست زلزلہ اور سنامی کا ایک سال مکمل ہوا ہے۔ اس وقت زلزلہ کے سبب 6 سے 10 میٹر اونچی سنامی کی لہروں نے قہر برپا کر دیا تھا۔ جاپان کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر قہر ڈھاتے ہوئے ساحل سے 10 کلو میٹر اندر تک تباہی ہوئی تھی۔ اس میں 18 ہزار لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔


غور طلب ہے کہ جاپان دنیا کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں زلزلہ کے جھٹکے آتے رہتے ہیں۔ دراصل خطہ ارض کی ٹیکٹونک پلیٹس کی سرحد بنانے والی رِنگ آف فائر پر واقع یہ ملک زلزلہ کے لیے بہت ہی حساس علاقہ مانا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔