جاپان میں 50 زیادہ زلزلے کے جھٹکے، آفٹر شاکس کے لیے ہائی الرٹ جاری

جے ایم اے نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے تک خطے میں 50 سے زیادہ زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں جمعہ کی شام کو 5.8 شدت کا زلزلہ بھی شامل ہے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ٹوکیو: جاپان کا ایشیکاوا صوبے میں جمعہ کو 6.5 شدت کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس اور بارش کے تعلق سے ہفتہ کو ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے خبردار کیا کہ جمعہ کی سہ پہر ابتدائی زلزلے کے بعد تقریباً ایک ہفتے کے دوران مزید جھٹکے آسکتے ہیں۔ جاپانی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت نوٹو جزیرہ نما کے شہر سوزو میں 6 سے اوپر ریکارڈ کی گئی۔ سوزو میں جمعہ کو آنے والے زلزلے میں سیڑھی سے گرنے سے ایک 65 سالہ شخص ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

جے ایم اے نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے تک خطے میں 50 سے زیادہ زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں جمعہ کی شام کو 5.8 شدت کا زلزلہ بھی شامل ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہفتہ کی شام سے اتوار کی صبح تک 30 ملی میٹر فی گھنٹہ تک بارش ہو سکتی ہے، جبکہ ناٹو کے علاقے میں 24 گھنٹے سے اتوار کی صبح 6 بجے تک 120 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔ شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ عمارتوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات ملنے کے بعد مقامی حکام نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانا شروع کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔