اے ایل ایچ دھرو ہیلی کاپٹر کے آپریشن پر پابندی عائد، حادثوں کے بعد فوج کا فیصلہ
ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹروں کے دو حادثات کے بعد ان ہیلی کاپٹروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔
نئی دہلی: سیکورٹی فورسز نے احتیاطی اقدام کے طور پر دھرو ہیلی کاپٹر کے آپریشن کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ 4 مئی کو جموں و کشمیر میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد لیا گیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹروں کے دو حادثات کے بعد ان ہیلی کاپٹروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ ان ہیلی کاپٹروں کو اڑتے ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔
خیال رہے کہ جموں کے کشتواڑ کے دور افتادہ علاقے میں فوج کا دھرو ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس میں تین لوگ سوار تھے اور تینوں زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے ادھم پور کے فوجی اسپتال لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ 16 مارچ کو اروناچل پردیش کا بومڈیلا چیتا ہیلی کاپٹر اے ٹی سی سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ دونوں پائلٹ، لیفٹیننٹ کرنل ونے بانو ریڈی اور میجر جینتا اے کی حادثہ میں موت ہو گئی۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے اس معاملے میں کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 May 2023, 12:12 PM