جنوبی کوریا: کورونا کے 3,09,790 نئے معاملے

کے ڈی سی اے کے مطابق ملک میں درج نئے معاملوں میں سے 56,807 دارالحکومت سیول سے ہیں۔ اس کے بعد صوبہ گیونگگی اور مغربی بندرگاہی شہر انچیون میں بالترتیب 77,420 اور 18,238 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سیول: جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3,09,790 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ جنوبی کوریا کے محکمہ صحت نے پیر کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 3,09,790 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 68,66,222 ہو گئی ہے۔

جنوبی کوریا کی ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی (کے ڈی سی اے ) نے کہا کہ ہفتے کے آخر میں کم ٹسٹوں کے نتیجے میں یومیہ کیسز میں گزشتہ روز کے 350,188 سے کم واقع ہوئی، لیکن مسلسل تیسرے دن وائرس کے معاملے 300,000 سے زیادہ تجاوز کر گئے۔


کے ڈی سی اے کے مطابق ملک میں درج نئے معاملوں میں سے 56,807 دارالحکومت سیول سے ہیں۔ اس کے بعد صوبہ گیونگگی اور مغربی بندرگاہی شہر انچیون میں بالترتیب 77,420 اور 18,238 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہاں یہ وائرس غیر میٹروپولیٹن علاقوں میں بھی پھیل گیا ہے۔ نان میٹروپولیٹن علاقوں میں وائرس کے کل 1,57,263 کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں جو کہ کل کیسز کا 50.8 فیصد ہیں۔

نئے کیسز میں سے 62 کیسز بیرون ملک سے آنے والوں کے ہیں۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 30,302 ہو گئی ہے۔ ملک میں سنگین حالت کے مریضوں کی تعداد 84 عدد کے اضافے کے ساتھ تعداد 1158 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وائرس سے 200 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10,595 ہو گئی ہے۔ یہاں اموات کی شرح 0.15 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔