لالو یادو کی طبیعت ہوئی خراب، دہلی کے ایمس میں داخل

آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد  یادو اس وقت دہلی میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی خرابی صحت کی وجہ سے وہ دہلی کے ایمس میں زیر علاج ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کی طبیعت  خراب ہو گئی  ہے۔ انہیں دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹر کی نگرانی میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ فی الحال ان کی حالت ٹھیک ہے۔ لواحقین اسپتال میں موجود ہیں۔لالو پرساد یادو پیر کی صبح دہلی گئے تھے۔ دہلی جاتے ہوئے لالو یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نتیش حکومت کو نشانہ بنایا۔ لیکن کل  خبر آئی کہ خرابی صحت کی وجہ سے لالو یادو کو دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جیسے ہی لالو یادو کی اسپتال کی تصویر سامنے آئی، آر جے ڈی کے حامی اور لالو یادو کے پرستار ان کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرنے لگے۔واضح رہے کہ آر جے ڈی کے نو منتخب ایم پی سریندر پرساد یادو نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کرکے یہ جانکاری دی۔ سریندر پرساد یادو نے فیس بک پر لکھا کہ لالو یادو کی طبیعت ناساز ہے۔


دراصل سریندر پرساد یادو نے لکھا کہ 'میرے گرو اور قومی صدر عزت مآب لالو پرساد یادو کے بیمار ہونے کی خبر ملتے ہی وہ ان کی صحت سے متعلق معلومات لینے اسپتال پہنچے۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔

واضح رہے کہ لالو پرساد یادو کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ایسے میں  2022  دسمبرکے مہینے میں لالو پرساد یادو کی سنگاپور میں گردے کی پیوند کاری ہوئی تھی۔ لالو یادو کو ان کی بیٹی روہنی آچاریہ نے گردہ عطیہ کیا تھا۔ اس کے بعد ان کی صحت میں کافی بہتری آئی۔ تب سے وہ پٹنہ میں ہی رہ رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔