کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے درمیان دہلی ایمس میں ماسک پہننا لازمی

ماہرین کے مطابق کووڈ انفیکشن کم اور درمیانے درجے کا ہوتا ہے لیکن اس سے بوڑھوں، بچوں اور سنگین بیماری میں مبتلا لوگوں کے لیے احتیاط ضروری ہے۔

فیس ماسک، تصویر یو این آئی
فیس ماسک، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر تمام ملازمین کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ ایمس نے جمعرات کے روز یہاں ایک ایڈوائزری جاری کرکے کہا کہ تمام عملہ کو ماسک پہننا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنے کام کی جگہوں پر صفائی کا خاص خیال رکھیں اور جگہ کو باقاعدگی سے جراثیم مواد سے پاک کریں۔

اعداد و شمار کے مطابق عالمی اور قومی سطح پر کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اگرچہ انفیکشن کی شرح بہت تیز نہیں ہے۔ مریضوں کو اسپتال میں داخلے کی ضرورت نہیں پڑ رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے دو سے تین ہفتوں میں کووڈ انفیکشن کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ ماہرین کے مطابق کووڈ انفیکشن کم اور درمیانے درجے کا ہوتا ہے لیکن اس سے بوڑھوں، بچوں اور سنگین بیماری میں مبتلا لوگوں کے لیے احتیاط ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔