ہیٹ ٹرک کرنے والے 23 سالہ ایمباپے نے ارجنٹائن کی سانسیں روک دی تھیں

فرانس کے ایمباپے اپنی ٹیم کو چیمپئن بنانے سے بھلے ہی محروم رہے ہوں، لیکن فائنل میں ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا۔

کائیلین ایمباپے، تصویر یو این آئی
کائیلین ایمباپے، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

لیونل میسی کے آخری عالمی کپ مقابلے میں ارجنٹائن چیمپین بن گیا۔ اس نے فرانس کی مضبوط ٹیم کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے شکست دی۔ ارجنٹائن بھلے ہی جیت گیا ہو لیکن دنیا میں نوجوان فرانسیسی اسٹار کائیلین ایمباپے بھی خوب خبروں میں بنے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے اس عالمی کپ میں نہ صرف سب سے زیادہ گول کر کے گولڈن بوٹ کا خطاب اپنے نام کیا ہے بلکہ وہ پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے عالمی کپ کے فائنل میں ہیٹ ٹرک کی۔ واضح رہے ایمباپے نے فائنل میں کل چار گول کئے۔

کائیلین ایمباپے، تصویر یو این آئی
کائیلین ایمباپے، تصویر یو این آئی
Li Ga

کائیلین ایمباپے نے عالمی کپ کے فائنل میچ کے 79ویں منٹ تک جب ارجنٹائن 2-0 سے آگے تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ یکطرفہ میچ میں جیت جائے گا انہوں نے 97 سیکنڈ کے اندر دو گول کر کے فرانس کو ارجنٹائن سے میچ کو دو دو گول سے برابر کر دیا جس کے بعد فرانس کی ٹیم اور مداحوں میں زبردست جوش پیدا ہو گیا۔


ارجنٹائن نے پہلے ہاف میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے فرانس مکمل طور پر بیک فٹ پر نظر آیا۔ پہلے ہاف میں 2-0 کی برتری 79ویں منٹ تک برقرار رہی، لیکن پھر پلک جھپکتے ہی کچھ ایسا ہوا جو تاریخ بن گیا۔ یہاں فرانس کو پینالٹی کک ملی، 23 سالہ کائیلین ایمباپے ایکشن میں آئے اور گول کر دیا۔

ابھی فرانس کے مداح سوشل میڈیا پر اس گول کا جشن منا ہی رہے تھے کہ ایمباپے نے ایک اور گول کر دیا۔ 81ویں منٹ میں ایمباپے نے اپنا مضبوط کھیل دکھایا اور مارکس تھورام کی مدد سے دوسرا گول کر کے میچ 2-2 سے برابر کر دیا۔ ایمباپے کے اس گول کی مدد مارکس تھورام نے کی۔ یہ حیرت انگیز واقعہ تقریباً 97 سیکنڈ کے وقفے میں ہوا جس نے اب تک جاری یکطرفہ میچ کو زندہ کر دیا۔


نہ صرف ان دو گولوں میں بلکہ ایمباپے نے اضافی وقت میں فرانس کے لیے ایک گول بھی کیا اور اس کی وجہ سے میچ اضافی وقت تک 3-3 سے برابر رہا۔ ایمباپے نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھی ایک گول کیا اور اس طرح فائنل میچ میں ان کے 4 گول ہوئے۔

صرف 23 سالہ ایمباپے نے سال 2018 کے روس میں ہوئے عالمی کپ میں پہلی مرتبہ کھیلے تھے اور فرانس چیمپین بنا تھا۔ اب وہ فٹ بال کی تاریخ کے دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیٹ ٹرک کی ہے۔ ان سے پہلے 1966 میں انگلینڈ کے جیوف ہرسٹ نے فائنل میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ ایمباپے نے ارجنٹائن ٹیم، کوچ اور کپتان میسی کی ایک وقت میں سانسیں روک دی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔