نیمار برازیل کی ٹیم سے باہر

مینیجر نے نوجوان اینڈریک کو اپنے 23 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ یہ فارورڈ جولائی میں 18 سال کے ہوتے ہی ریال میڈرڈ میں شامل ہو جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

گھٹنے کی سنگین چوٹ سے صحت یاب ہو رہے نیمار کو کوپا امریکہ مہم کے لیے برازیل کی ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ نیمار اکتوبر میں اپنے بائیں گھٹنے میں کروسی ایٹ لگمنٹ کے ٹوٹنے کے بعد سے نہیں کھیلے ہیں اور 32 سالہ کھلاڑی کو 20 جون سے امریکہ میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے فٹ ہونے کا بہت کم امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر کاسمیرو اور ٹوٹنہم ہاٹسپر کے فارورڈ رچرڈسن بھی ٹیم میں جگہ بنانے سے محروم رہے۔ دونوں اپنے اپنے کلبوں میں خراب فارم اور انجریز سے نبرد آزما ہیں۔مینیجر ڈوریوال جونیئر نے پالمیراس کے نوجوان اینڈریک کو اپنے 23 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ یہ فارورڈ، جو جولائی میں 18 سال کے ہوتے ہی ریال میڈرڈ میں شامل ہو جائے گا، نے ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف 1-0 کی جیت اور مارچ میں سینٹیاگو برنابیو میں اسپین کے خلاف 2-2 سے ڈرا میں برازیل کے لیے گول کئے تھے۔


برازیل اپنی کوپا امریکہ مہم کا آغاز 24 جون کو لاس اینجلس میں کوسٹاریکا کے خلاف کرے گا اور گروپ مرحلے میں پیراگوئے اور کولمبیا کا بھی مقابلہ کرے گا۔ برازیل کی ٹیم: گول کیپرز: ایلیسن (لیورپول)، ایڈرسن (مانچسٹر سٹی) بینٹو (ایتھلیٹیکو پرانانس) ڈیفنڈرز: ڈینیلو (جووینٹس)، یان کوٹو (گیرونا)، گیلہم ارانا (اٹلیٹیکو مانیرو)، وینڈیل (پورٹو)، بیرالڈو (پیرس سینٹ جرمین)، مارکوئنہوس (پیرس سینٹ جرمین)، ایڈر ملیٹاو (ریئل میڈرڈ)، گیبریل میگالہیز، مڈ فیلڈرز: اینڈریاس پریرا (فلہم)، برونو گوماریس (نیو کیسل)، ڈگلس لوئیز (ایسٹن ولا)، جواؤ گومز (وولور ہیمپٹن)، لوکاس پیکیٹا ( ویسٹ ہیم)، فارورڈز: اینڈریک (پالمیراس)، ایوانیلسن (پورٹو)، گیبریل مارٹینیلی (آرسنل)، رافینہا (بارسلونا)، ساونہو (گیرونا)، روڈریگو (ریئل میڈرڈ)، وینیسیئس جونیئر (ریئل میڈرڈ)۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔