'ہم تھکے ہوئے ہیں، لیکن مطمئن ہیں'، فیفا عالمی کپ 2022 کے فائنل مقابلہ سے قبل فرانسیسی کپتان ہیوگو کا بیان

فرانس کے گول کیپر اور کپتان ہیوگو لورس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ارجنٹائنا کے خلاف ہونے والے عالمی کپ فائنل مقابلہ میں انھیں سخت مقابلہ کی امید ہے۔

فرانس کے گول کیپر اور کپتان ہیوگو لورس، تصویر آئی اے این ایس
فرانس کے گول کیپر اور کپتان ہیوگو لورس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

فیفا عالمی کپ 2022 کا فائنل مقابلہ نزدیک آ چکا ہے۔ اس سے ٹھیک پہلے فرانس کے گول کیپر اور کپتان ہیوگو لورس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ارجنٹائنا کے خلاف ہونے والے عالمی کپ فائنل مقابلہ میں انھیں سخت مقابلہ کی امید ہے۔ نیوز ایجنسی شنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق جہاں لیونل میسی اپنا پہلا عالمی کپ اٹھانا چاہ رہے ہیں، وہیں فرانس 2018 میں جیتے گئے خطاب کو برقرار رکھنا چاہے گا۔ ظاہر ہے مقابلہ دونوں ہی ٹیموں کے لیے سخت ثابت ہونے والا ہے۔

بدھ کے روز فیفا عالمی کپ کے سیمی فائنل میں مراکش پر دو کے مقابلے صفر سے جیت حاصل کرنے کے بعد لورس نے فائنل مقابلہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ارجنٹاءنا ایک عظیم ٹیم ہے۔ انھوں نے دکھایا ہے کہ وہ مقابلہ آرائی میں کس قدر ماہر ہیں، اور ان کے پاس میسی ہیں جنھوں نے ٹورنامنٹ میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔"


فرانسیسی کپتان لورس نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ "ہم تھکے ہوئے ہیں، لیکن مطمئن ہیں کیونکہ ہم نے خود کو فرانس کے لیے تاریخ بنانے کا ایک سنہرا موقع دیا ہے۔ چار سال میں دوسرا فائنل۔ ہمیں فائنل میں سخت اور آخری مقابلے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔