فیفا ورلڈ کپ 2022: ارجنٹائن نے 36 سال بعد جیتا عالمی کپ، فائنل میں فرانس کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں ہرایا

ارجنٹائن نے 108ویں منٹ میں لیونل میسی کے گول کی بدولت 2-3 سے برتری حاصل کی۔ لیکن، ایمباپے کے شاندار گول سے اسکور پھر3 -3 ہوگیا۔

تصویر gettyimages
تصویر gettyimages
user

یو این آئی

لوسیل: قطر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے فرانس کو پنالٹی شوٹ میں 2-4 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی وہ 36 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہا۔ ارجنٹائن نے 1978 اور 1986 کے بعد اب تیسری بار یہ ٹائٹل جیتا ہے۔ مقررہ 90 منٹ تک میچ 2-2 گول سے برابر رہنے کے بعد میچ ایکسٹرا ٹائم میں چلا گیا۔ وہاں لیونل میسی نے گول کر کے ارجنٹائن کو تین۔دو سے آگے کر دیا، لیکن کلین ایمباپے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 ویں منٹ میں گول کرکے میچ کو تین ۔تین سے برابری پر لا دیا۔ اس کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ میں ارجنٹائن نے میچ اپنے نام کرلیا۔

ارجنٹائن نے 108ویں منٹ میں لیونل میسی کے گول کی بدولت 2-3 سے برتری حاصل کی۔ لیکن، ایمباپے کے شاندار گول سے اسکور پھر3 -3 ہوگیا۔ 90 منٹ کے بعد اسکور لائن 2-2 سے برابر رہا ۔ اس کے میچ ایکسٹرا ٹائم میں گیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے 90 منٹ میں 4 گول ہوئے۔ ارجنٹائن نے پہلے ہاف میں 2 گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ ٹیم کی جانب سے لیونل میسی نے 23ویں منٹ اور اینجل ڈی ماریا نے 36ویں منٹ میں گول کیا۔ وہیں فرانس کے کیلین ایمباپے نے 97 سیکنڈ میں دو گول کرکے اسکور لائن دو۔دو سے برابر کردیا۔ ایمباپے نے 80 منٹ میں پنالٹی سے اور 81 ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔


میچ کے 21ویں منٹ میں ارجنٹائن کے اینجل ڈی ماریا فرانس کے پنالٹی باکس کی طرف گیند لے کر دوڑے۔ وہ لیفٹ ونگ سے دوڑ لگاکر باکس کے اندر پہنچے لیکن فرانس کے عثمان ڈیمبیلے نے ان پر فاؤل کر دیا۔ فاول کے بعد ریفری نے ارجنٹائن کو پنالٹی دی۔ لیونل میسی نے 23ویں منٹ میں پنالٹی شاٹ مارا اور ٹیم کو ایک-صفر سے آگے کیا۔ اس گول کے ساتھ میسی کے ٹورنامنٹ میں 6 گول ہوگئے ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

ابتدائی برتری کے باوجود ارجنٹائن نے فرانس پر حملے جاری رکھے۔ 35ویں منٹ میں ارجنٹائن کے لیونل میسی رائٹ ونگ سے گیند لے کر دوڑے۔ انہوں نے فرانس کے پنالٹی باکس میں ساتھی کھلاڑی میک الیسٹر کو پاس کیا۔ میک ایلسٹر نے اسی وقت اینجل ڈی ماریا کو بال دی۔ 36ویں منٹ میں فرانس کے گول کیپر ہیوگو لوریس ڈی ماریا کی طرف دوڑے لیکن ڈی ماریا نے گول کی طرف شاٹ مار دیا۔ گیند سیدھی نیٹ میں گئی اور اسکور ارجنٹائن کے حق میں 0-2 سے ہوگیا۔


دوسرے ہاف میں فرانس کا غلبہ رہا۔ فرانسیسی کھلاڑی کالین ایمباپے نے سیکنڈ ہاف کے 80 اور 81 ویں منٹ میں دو گول کئے ۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول پر 6 شاٹس لگائے لیکن صرف فرانس ہی 2 شاٹس کو گول میں بدل سکا۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹائن نے 2 اور فرانس نے 3 کارنر لیے۔ ارجنٹائن نے پہلے ہاف کے دوران فرانس پر دباؤ برقرار رکھا۔ ٹیم نے فرانس کو گول کی طرف ایک بھی شاٹ نہیں مارنے دیا۔ جبکہ پہلے ہاف میں ارجنٹائن نے گول پر 6 شاٹس مارے۔ ان میں سے 2 شاٹس پر گول بھی ہوئے۔ ارجنٹائن نے پہلے ہاف میں دو کارنر لیے لیکن فرانس کو ایک بھی کارنر لینے نہیں دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔