وجیتا پنڈت: پہلی ہی فلم 'لو اسٹوری' میں اپنی اداکاری سے شائقین کو دیوانہ بنا لیا تھا

شوہر آدیش شریواستو کے ساتھ مل کر وجیتا پنڈت نے پاپ البم 'پیار کا اظہار' میں اپنی گلوکاری کا ہنر بھی آزمایا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر فیس بُک</p></div>

تصویر فیس بُک

user

یو این آئی

ممبئی :اسّی کی دہائی کی مشہور اداکارہ وگلوکارہ وجیتا پنڈت کی پیدائش 25 اگست 1967 کو ہوئی تھی۔
وجیتا نے 1980 میں بنی فلم "لو سٹوری" سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ وہ اس فلم میں اداکار کمار گورو کے مد مقابل نظر آئیں۔ فلم میں دونوں کی اداکاری کو شائقین نے خوب پذیرائی دی اور یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ پہلی فلم کی کامیابی نے وجیتا پنڈت کو راتوں رات مشہور کر دیا۔ اس وقت ہر کوئی وجیتا پنڈت کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔ لیکن وجیتا پنڈت نے زیادہ تر فلموں کو منع کردیا۔ کہا جاتا ہے کہ پہلی فلم میں کمار گورو کے ساتھ اس کا آن اسکرین رومانس صرف وہیں ختم نہیں ہوا بلکہ آف اسکرین بھی جاری رہا جس کی وجہ سے وجیتا زیادہ ترفلموں کو نہ کردیتی تھیں لیکن کمار گورو کے ساتھ وجیتا کا رشتہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکا اور دونوں اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی الگ ہوگئے۔

اس کے بعد وجیتا نے 1985 میں فلم 'محبت' کی۔ 'لور اسٹوری' کی طرح 'محبت' بھی سپر ہٹ ہوئی۔ وجیتا کا کیریئر ابھی شروع ہوا ہی تھا کہ انہوں نے 1986 میں فلم ڈائریکٹر سمیر ملک سے شادی کرلی۔  لیکن یہ شادی زیادہ دیر تک نہ چل سکی اور جلد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ وجیتا کی کچھ نمایاں فلموں میں جیتے ہیں شان سے، دیوانہ تیرے نام کا، زلزلہ وغیرہ شامل ہیں۔


فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شائقین کے دل جیتنے والی وجیتا نے جلد ہی خود کو اداکاری سے دور کر لیا۔ اس دوران ، گلوکار اور میوزک کمپوزر آدیش سریواستو ان کی زندگی میں داخل ہوئے۔ وجیتا اور آدیش کی شادی 1990 میں ہوئی۔ وجیتا اور آدیش کے دو بیٹے ہیں، اوتیش اور انویش۔ آدیش نے وجیتا کا ایک پاپ البم نکالا۔ اس البم کا نام 'پیا ر کااظہار' تھا۔ یہ پاپ سنگنگ میں وجیتا کا ڈبیو تھا۔ اس کے بعد وجیتا نے کئی فلموں میں گانے گائے ۔سال 2005 میں وجیتا کے شوہر آدیش کا انتقال ہوگیا۔ جس کے بعد وجیتا بکھر کر رہ گئیں۔ فی الحال وہ فلمی دنیا سے دور ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ ان دنوں کچھ مالی بحران سے بھی گزر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔