سوشانت سنگھ معاملہ: سی بی آئی جانچ کی جائے، ہمیں سچائی جاننے کا حق، بہن شویتا کی جذباتی اپیل

شویتا نے لکھا کہ وقت ہے کہ ہم سچائی تلاش کریں تاکہ ہمیں انصاف مل سکے، پلیز ہمارے خاندان اور پوری دنیا کی مدد کریں یہ جاننے کے لئے کہ سچ کیا ہے، تاکہ کسی نتیجہ پر پہنچا جا سکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کو دو مہینے ہونے جا رہے ہیں لیکن اب تک ان کی مبینہ خود کشی کی وجہ کا پتا نہیں لگایا جا سکا ہے اور اب جانچ پر بھی سیاست کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا سوشانت کو انصاف دلانے کے لئے لگاتار مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز سوشانت کے اہل خانہ نے ایک خط لکھ کر اپنے درد کو بیان کیا تھا اور اب ان کی بہن شویتا نے سی بی آئی جانچ کے لئے آواز اٹھائی ہے۔

شویتا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ایک تختی کو تھام رکھا ہے۔ تختی پر لکھا، ’‘میں سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن ہوں۔ میں سوشانت کیس کے لئے سی بی آئی جانچ کی اپیل کرتی ہوں۔’’ تصویر کے کیپشن میں شویتا نے لکھا، ’’وقت ہے کہ ہم سچائی تلاش کریں تاکہ ہمیں انصاف مل سکے۔ پلیز ہمارے خاندان اور پوری دنیا کی مدد کریں یہ جاننے کے لئے کہ سچ کیا ہے۔ تاکہ کسی نتیجہ پر پہنچا جا سکے۔ ورنہ ہم کبھی سکون بھری زندگی نہیں گزار سکیں گے۔ سوشانت کیس کی سی بی آئی جانچ کے لئے آواز اٹھائیں۔‘‘


سوشانت کی بہن کی پوسٹ پر انکتا لوکھنٹے نے بھی کمنٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’ہم سچ کا پتا لگا لیں گے اور ہمیں انصاف ملے گا۔‘‘ سوشانت کی بہن شویتا نے سی بی آئی جان کا مطالبہ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملہ کی غیرجانبدارانہ جانچ چاہتی ہیں تاکہ سچائی سامنے آ سکے۔

خیال رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کیس کی جانچ کے حوالہ سے آج سپریم کورٹ اپن فیصلہ سنانے جا رہا ہے، جس کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ کیس کی جانچ ممبئی پولیس کرے گی یا پھر سی بی آئی۔ سوشانت سنگھ معاملہ میں دلچسپی رکھنے والوں کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر مرکوز ہیں۔


قبل ازیں، بدھ کے روز اہل خانہ نے سوشانت سنگھ راجپوت کی ڈائری کے کچھ صفحات جاری کیے تھے۔ ان صفحات سے سوشانت کے 2020 کے پلانس کے بارے میں پتا چلتا ہے۔ سوشانت کی ڈائری کے انہیں صفحات پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی بہن شویتا نے لکھا، ’’ایک شخص جس کے سالیڈ پلان ہیں۔ جسے یہ پتا ہے کہ خوابوں کو حقیقت میں کیسے بدلنا ہے۔ جو مثبت خیالات سے پُر ہو۔ میرے بھائی میں تمہیں سلام پیش کرتی ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 13 Aug 2020, 11:46 AM