مذہبی رہنماؤں، باباؤں پر مبنی ہوگی پرکاش جھا کی فلم ’آشرم‘، تنازعہ کا خدشہ

پرکاش جھا اپنی فلموں کے ذریعے سیاسی اور معاشرتی امور کو دکھاتے ہیں۔ ان کی آنے والی ویب سیریز ’آشرم‘ بھی اسی طرح کے ایک مسئلے پر مبنی ہے۔

فلم آشرم کے ٹیزر میں بابی دیول
فلم آشرم کے ٹیزر میں بابی دیول
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ میں حساس اور سماجی امور پر فلمیں بنانے کے لئے مشہور پرکاش جھا کی آنے والی ویب سریز فلم ’آشرم‘ مذہبی رہنماؤں پر مبنی ہوگی۔ پرکاش جھا اپنی فلموں کے ذریعے سیاسی اور معاشرتی امور کو دکھاتے ہیں۔ ان کی آنے والی ویب سیریز ’آشرم‘ بھی اسی طرح کے ایک مسئلے پر مبنی ہے۔ اس ویب سیریز میں مذہبی رہنماؤں کی پالیسی اورڈپلومیسی کے بارے میں دکھایا جائے گا۔ اس فلم میں بابی دیول مرکزی کردار میں ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ ’آشرم‘ سیریز ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ رام رحیم کی کہانی سے متاثر ہوسکتی ہے۔ یہ ویب سیریز ایک حساس مسئلے پر مبنی ہے اور اگر اس کا تعلق مذہبی رہنماؤں سے ہے تو تنازعہ ہوسکتا ہے، لیکن پرکاش جھا اس سیریز کے بارے میں کوئی تنازعہ نہیں چاہتے۔ اسی وجہ سے انہوں نے استرداد جاری کردی ہے۔


یوٹیوب پر ایک منٹ کا ڈس کلہیمر شیئر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے ’’براہ کرم۔ ہم تمام مذہبی رہنماؤں اور ان کے قیام کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارے ملک میں تسلیم اور مقبول تمام مذاہب، عقائد، ثقافت اور روایات ہمارا ورثہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے، لیکن کبھی کبھی کچھ لوگ اس شاندار ورثے کو مسخ کرکے معاشرے کے سیدھے سادے لوگوں کا استحصال کرتے ہیں اور ہمارے قابل احترام، سچے اور معزز مذہبی رہنماؤں کے عظیم قیام کو داغدار کر کے انہیں بدنام کرتے ہیں۔ ’آشرم‘ کی یہ خیالی کہانی اسی موضوع پر ایک کوشش ہے۔ یہ سیریز 28 اگست کو ایم کے ایس پلیئر پر ریلیز ہوگی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔