فلم ’کشمیر فائلز‘ نفرت کو ہوا دیتی ہے: کانگریس
کانگریس پارٹی نے ٹوئٹ کیا کہ بی جے پی کشمیری پنڈتوں کے درد کی ذمہ دار ہے کیونکہ وہ اس وقت مرکز میں حکومت کی حمایت کر رہی تھی اور اس نے کشمیری پنڈتوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔
نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کشمیری پنڈتوں کے اخراج کی ذمہ دار ہے اور چاہے وہ کتنا ہی ڈرامہ کیوں نہ کرے، وہ کشمیری پنڈتوں کو پہنچنے والے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی۔
کانگریس پارٹی نے ٹوئٹ کیا کہ بی جے پی کشمیری پنڈتوں کے درد کی ذمہ دار ہے کیونکہ وہ اس وقت مرکز میں حکومت کی حمایت کر رہی تھی اور اس نے کشمیری پنڈتوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اس دوران کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے بھی کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی حالت زار پر بنائی گئی فلم پروپیگنڈا ہے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر تشدد کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹوئٹ کیا کہ کشمیری پنڈتوں کے نام پر بی جے پی جتنی مرضی سیاست کرلے، آنسو بہانے کا ڈھونگ کر لے، مگر اپنے گناہوں کو چھپا نہیں پائے گی۔ وی پی سنگھ حکومت میں اقتدار کے مزے لوٹنے والی بی جے پی کشمیری پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتی۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو عدم اعتماد کے ووٹ سے پہلے ہی بغاوت کا سامنا
جے رام رمیش نے کہا کہ کچھ فلمیں تبدیلی کی تحریک دیتی ہیں۔ فلم ’کشمیر فائلز‘ نفرت کو ہوا دیتی ہے۔ سچائی انصاف، باز آبادکاری، میل ملاپ اور امن کا باعث بن سکتی ہے۔ پروپیگنڈہ حقائق کو مسخ کرتا ہے، غصے کو بھڑکاتا ہے اور تشدد کو ہوا دینے کے لیے تاریخ کو بھی توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔