جان سینا بھی شاہ رخ خان پر ہوئے فدا، کنگ خان کے ساتھ تصویر شیئر کی

ہالی ووڈ اداکار اور ریسلر جان سینا نے اننت رادھیکا کی شادی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں شاہ رخ خان ان کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کے لیے ہالی ووڈ اداکار اور ریسلر جان سینا بھی ہندوستان آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اننت رادھیکا کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ بھی کی ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جان سینا نے امبانی خاندان کی مہمان نوازی کو سراہا ہے۔

جان سینا نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’یہ 24 گھنٹے شاندار تھے۔ میں امبانی خاندان کی بے مثال گرمجوشی اور مہمان نوازی کے لیے شکر گزار ہوں۔ اس تجربے کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس دوران مجھے بے شمار دوستوں سے جڑنے کا موقع ملا۔ اس میں یہ بھی شامل ہے کہ میں نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی اور انہیں ذاتی طور پر بتانے میں کامیاب رہا کہ ان  کا میری زندگی پر کتنا مثبت اثر پڑا ہے۔‘‘


جان سینا کو اننت رادھیکا کی شادی کی تقریب میں سیاہ بلیزر میں دیکھا گیا۔ شاہ رخ خان بھی شیروانی میں بہت اچھے لگ رہے تھے۔جان سینا کو اننت رادھیکا کی شادی کی بارات میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے ساتھ زبردست رقص کرتے بھی دیکھا گیا۔ اس نے اننت امبانی، انل کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ مائی نیم از لکھن گانے پر ڈانس بھی کیا۔

واضح رہے  کہ جان سینا اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں روایتی انداز میں نظر آئے تھے۔ وہ آسمانی نیلے رنگ کے بلیزر اور سفید پینٹ میں تھے۔ کیمرہ کے لیے پوز دیتے ہوئے اداکار کو ہاتھ جوڑ کر سلام کرتے بھی دیکھا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔