کینسر میں مبتلا سنجے دَت دوبئی روانہ، بیگم نے شیئر کی فلائٹ کے اندر کی تصویریں
مانیتا نے سنجے کے ساتھ اپنی جو تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں اس میں دونوں کے چہرے پر مسکراہٹ تیر رہی ہے۔ سیلفی میں سنجے دت کلین سیو نظر آ رہے ہیں اور انگلیوں سے وکٹری کا نشان (وی) بھی دکھا رہے ہیں
یہ بات تو سبھی کو معلوم ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار سنجے دَت کینسر میں مبتلا ہیں، لیکن تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وہ اپنی بیگم مانیتا کے ساتھ دوبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ اس بات کی جانکاری خود مانیتا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعہ دی ہے۔ انھوں نے انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ لیکن دوبئی سنجے دَت کینسر کا علاج کرنے نہیں گئے ہیں بلکہ اپنے جڑواں بچوں شاہران اور اقراء سے ملاقات کے لیے گئے ہیں۔ دراصل دونوں بچے دوبئی میں رہ کر ہی آن لائن کلاس اٹینڈ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وسیم رضوی ہوئے کورونا پازیٹو، لیکن ختم نہیں ہوئی زہر انگیزی
مانیتا نے سنجے کے ساتھ اپنی جو تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں اس میں دونوں کے چہرے پر مسکراہٹ تیر رہی ہے۔ سیلفی میں سنجے دت کلین سیو نظر آ رہے ہیں اور انگلیوں سے وکٹری کا نشان (وی) بھی دکھا رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے مانیتا نے کیپشن لکھا ہے ‘Enroute Life’ یعنی زندگی کو خوشحال بنائیں۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سنجے دَت بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے بعد جلد ممبئی واپس لوٹیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ سنجے دَت کو گزشتہ مہینے ہی پھیپھڑے کے کینسر کا پتہ چلا جو کہ ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔ جب یہ خبر سامنے آئی، اس وقت سنجے دَت کی بیوی مانیتا اپنے بچوں کے ساتھ دوبئی میں تھیں اور فوراً ہی ممبئی آ گئی تھیں۔ اس کے بعد سے وہ سنجے دَت کے ساتھ ہی ہیں۔ ممبئی میں سنجے دت کا پہلا کیموتھیراپی ہو چکا ہے۔ امکان ہے کہ بہت جلد علاج کے لیے وہ امریکہ بھی جائیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔