اداکار ارجن کپور کورونا سے متاثر، انسٹاگرام پر دی اطلاع

ارجن کپور نے کہا کہ ڈاکٹروں کی صلاح پر میں نے خود کو گھر میں ہی آئیسولیٹ کر لیا ہے اور اب میں ہوم کوارنٹائن میں رہوں گا۔ میں آپ سب کے سپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر @arjunk26
تصویر بشکریہ ٹوئٹر @arjunk26
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: بالی ووڈ اداکارارجن کپور کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی توثیق ہوئی ہے۔ ارجن نے اتوار کو سوشل میڈیا پر خود یہ اطلاع دی۔ ارجن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا، ’’ہر کسی کو یہ اطلاع دینا میرا فرض ہے۔ میری کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ میں ٹھیک ہوں اور مجھ میں اس وبا کی کوئی علامت نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’ڈاکٹروں کی صلاح پر میں نے خود کو گھر میں ہی آئیسولیٹ کر لیا ہے اور اب میں ہوم کوارنٹائن میں رہوں گا۔ میں آپ سب کی سپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں آنے والے دنوں میں اپنی صحت سے متعلق اطلاع اپڈیٹ کرتا رہوں گا۔ یہ غیرمعمولی اور ایسا وقت ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ پوری انسانی دنیا اس سے ضرور نکل آئے گی‘‘۔


واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے درمیان مہاراشٹر میں گزشتہ ماہ ہی شوٹنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے بعد بہت سارے ستاروں نے اپنے اگلے پروجیکٹ پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ارجن کپور بھی اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کے لئے جا رہے تھے۔ کچھ دن قبل انہوں نے فلم کے سیٹ کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ جان ابراہم، ادیتی راؤ حیدری اور راکُل پریت سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔ ارجن کی رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد فلم کی شوٹنگ بند کر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔