پرینکا چوپڑا کی کانس فلم فیسٹیول میں تاریخ رقم کرنے پر ہندوستانی فاتحین کو مبارکباد

کئی ہندوستانی ستاروں نے 77 ویں کانس فلم فیسٹیول میں ایوارڈز جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ اس کامیابی کے تعلق سے پرینکا چوپڑا نے سبھی کو مبارکباد دی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کانس فلم فیسٹیول میں تاریخ رقم کرنے پر ہندوستانی فاتحین کو مبارکباد دی ہے۔ کئی ہندوستانی ستاروں نے 77 ویں کانس فلم فیسٹیول میں ایوارڈز جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ اس کامیابی کے تعلق سے پرینکا چوپڑا نے سبھی کو مبارکباد دی۔ پرینکا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری سیکشن میں جیتنے والوں انسویا سین گپتا، پائل کپاڈیہ اور چدانند ایس نائک کو کو مبارکباد دی ہے۔

انسویا سین گپتا کو فلم دی شیملیس کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ پائل کو اپنی پہلی فلم آل وی امیجن ایز لائٹ کے لیے گراں پری ایوارڈ ملا، اور چدانند نے مختصر فلم سن فلاورز ویر دی فرسٹ اونز ٹو نو کے لیے لا سینیف ایوارڈ جیتا تھا۔


انسویا سین گپتا کی تعریف کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا، آپ کی ناقابل یقین پرفارمنس اور آپ نے جو تاریخ رقم کی ہے اس کے لیے آپ کو بہت بہت مبارکباد۔ پائل کپاڈیہ کے لیے انہوں نے لکھا کہ یہ ہندوستانی سنیما کے لیے فخر کا لمحہ ہے، پرینکا نے چدانند کے لیے لکھا، آپ کو اس اعزاز کے لیے مبارکباد... آپ اس کے مستحق ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔