پہلے ہی ٹیسٹ میں پانچ وکٹ کے ساتھ حیدرآبادی کھلاڑی محمد سراج کے کیرئیر کی شاندار شروعات

سنیل گواسکر نے کہا کہ سراج کو محمد سمیع کی جگہ شامل کیا گیا تھا، جنہوں نے اپنے انتخاب کو پوری طرح صحیح ثابت کیا۔

محمد سراج / تصویر بشکریہ ٹوئٹر
محمد سراج / تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

حیدرآباد: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کی شاندار کامیابی میں اہم رول ادا کرنے والے حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج کی ٹیم کے کارگزار کپتان اجنکیہ رہانے، سابق سرکردہ بلے باز سنیل گواسکر اور دیگر نے بھرپور ستائش کی ہے۔

رہانے نے میچ کے بعد مین آف دی میچ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سراج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان میں خود اعتمادی دکھائی دی جو ایک مثبت علامت ہے۔ سنیل گواسکر نے کہا کہ سراج کو محمد سمیع کی جگہ شامل کیا گیا تھا، جنہوں نے اپنے انتخاب کو پوری طرح صحیح ثابت کیا۔


سابق کرکٹر سنجے منجریکر کے مطابق سراج کچھ عرصہ سے آئی پی ایل اور محدود اوورس کے مقابلے کھیل رہے تھے تاہم انہیں ٹیسٹ کے لئے موقع نہیں مل رہا تھا، جیسے ہی انہیں موقع ملا دونوں ہاتھوں سے انہوں نے اس موقع کو تھاما اور اپنی متاثرکن کارکردگی سے سب کے دل جیت لئے۔

واضح رہے کہ محمد سراج پچھلے سات سالوں کے دوران ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹس لینے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے دونوں اننگز میں کیمرون گرین کو نشانہ بنایا جبکہ انہوں نے لوبوشین کو پہلی اننگز، ٹریوس ہیڈ و ناتھن لیون کو دوسری اننگز میں آوٹ کیا۔ قبل ازیں محمد سمیع نے اپنے کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 2013 میں کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹس لئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔