دہلی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 564 نئے معاملے

دہلی میں پیر کو مزید 21 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10،474 تک پہنچ گئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے ایکٹو کیسزمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اب ان کی تعداد 6،200 کے قریب ہی رہ گئی ہے۔

دہلی میں پیرکو ایکٹو کیسز 416 کم ہوکر 6،297 رہ گئے ۔ دارالحکومت میں صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ایکٹو کیسز میں کمی درج کی گئی ہے ۔


دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس دوران 564 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6،23،415 ہوگئی ہے،جبکہ 959 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 6،06،644 ہوگئی ہے۔

اس دوران مزید 21 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10،474 تک پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت میں شرح اموات صرف 1.68 فیصد رہی ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے نمبرپر ہے۔


دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57،463 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی اب تک جانچے گئے نمونوں کی تعداد 84.08 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

دریں اثنا دارالحکومت میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت دہلی میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد 4563 ہے جو اتوار کے روز 4931 تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Dec 2020, 8:11 AM