وراٹ یک روزہ کرکٹ میں توڑ سکتے ہیں سچن کا ریکارڈ

وراٹ کو سچن کا ریکارڈ توڑنے کے لئے سب سے زیادہ مضبوط دعویدار سمجھا جاتا ہے۔ وراٹ کے پاس ون ڈے سیریز میں سب سے تیز 12 ہزاری بننے کا موقع رہے گا۔ وہ ابھی اس حصولیابی سے محض 133 رنز کی دوری پر ہیں۔

وراٹ کوہلی، تصویر یو این آئی
وراٹ کوہلی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: یک روزہ بین الاقوامی کریکٹ میں بارہ سال سے زیادہ کا عرصہ گزار چکے ہندوستانی کپتان اور رن مشین وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف تین میجوں کی یک روزہ سیریز میں سب سے تیز 12 ہزار رن بناکر کرکٹ لیجنڈ سچن تیندولکر کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں وراٹ کے لیے آسٹریلیا کے خلاف 27 نومبر سے شروع ہونے والا دورہ کئی لحاظ سے نجی طور پر اہم ثابت ہونے ج ارہا ہے۔ ہندوستان کے اس دورے میں تین ون ڈے، تین ٹی-20 اور چارٹیسٹ کھیلنے ہیں۔ حالانکہ وراٹ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیل کر وطن واپس لوٹ آئیں گے کیونکہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما جنوری کے آغاز میں ان کی پہلی اولاد کو جنم دینے والی ہیں۔

ہندوستانی کپتان کو سچن کا ریکارڈ توڑنے کے لئے سب سے زیادہ مضبوط دعویدار سمجھا جاتا ہے۔ وراٹ کے پاس ون ڈے سیریز میں سب سے تیز 12 ہزاری بننے کا موقع رہے گا۔ وہ ابھی اس حصولیابی سے محض 133 رنز کی دوری پر ہیں۔ تین میچوں کی اس سیریز میں وراٹ یہ کارنامہ سرانجام دے سکتے ہیں۔ سیریز میں 133 رنز بناتے ہی وراٹ ون ڈے میں 12 ہزار رنز کی بلندی تک پہنچنے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن جائیں گے۔


وراٹ کے پاس ون ڈے میں سب سے تیز 12 ہزاررن بنانے کا بھی موقع رہے گا اور اس معاملے میں وہ ماسٹر بلاسٹر سچن کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ سچن نے 12 ہزار رنز تک پہنچنے کے لئے 300 اننگز کھیلی تھیں اور13 سال اور 73 دن کا وقت لیا تھا۔ وراٹ کے فی الحال 248 میچوں میں 11867 رنز ہیں اورانہوں نے 239 اننگز کھیلی ہیں۔ وراٹ نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز 18 اگست 2008 کو کیا تھا اور یک روزہ کریکٹ میں انہیں ابھی 12 سال سے کچھ زیادہ وقت ہی ہوا ہے۔ اسی بنا پر وہ سچن کی اننگز اور وقت کے ریکارڈ دونوں کو توڑ سکتے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔