’انڈیا، میں آ رہا ہوں‘، آسٹریلیائی کرکٹر عثمان خواجہ نے ہندی میں کیا انسٹا پوسٹ، ویزا ملنے کی دی جانکاری

عثمان خواجہ کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی، لیکن کم عمر میں وہ آسٹریلیا چلے گئے تھے، انھوں نے جمعرات کی صبح ہندی میں انسٹا پوسٹ کیا جس میں لکھا ’انڈیا، میں آ رہا ہوں‘۔

<div class="paragraphs"><p>عثمان خواجہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عثمان خواجہ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

آسٹریلیا کے اہم بلے باز عثمان خواجہ کا ویزا ہندوستانی دورہ کے لیے منظور ہو گیا ہے۔ جمعرات کی صبح وہ ہندوستان کے لیے روانہ ہوئے۔ ناگپور میں 9 فروری سے شروع ہونے والی چار میچوں کی بارڈر-گواسکر ٹیسٹ سیریز کے لیے وہ ہندوستان پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ 12 مہینوں میں آسٹریلیا کے سب سے شاندار بلے باز رہے عثمان خواجہ کو ہندوستان پہنچنے کے لیے اب تک ویزا نہیں ملا تھا، لیکن اب منظوری مل گئی ہے۔ وہ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ جڑنے کے لیے جمعرات کی صبح آسٹریلیا سے ہندوستان کے لیے روانہ ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ عثمان خواجہ کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی، لیکن کم عمری میں ہی وہ آسٹریلیا چلے گئے تھے۔ انھوں نے جمعرات کی صبح ہندی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کر جلد ہندوستان پہنچنے کی جانکاری دی۔ انھوں نے لکھا ’’انڈیا، میں آ رہا ہوں۔‘‘


واضح رہے کہ عثمان خواجہ سلامی بلے باز ہیں اور انھیں گزشتہ دنوں ہی 2022 کے لیے آسٹریلیا کے مینس ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا تاج ملا تھا۔ بدھ کے روز وہ بنگلورو کے لیے پرواز نہیں کر پائے تھے کیونکہ ویزا کے لیے منظوری نہیں ملی تھی۔ ان کا پاسپورٹ اور ویزا ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذریعہ نہیں دیا گیا تھا۔ خواجہ نے اس وقت بھی سوشل میڈیا پر ایک ’میم‘ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ’’میں اپنے ہندوستانی ویزا کا انتظار کر رہا ہوں۔‘‘

کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو نے عثمان خواجہ کے ویزا سے متعلق بتایا تھا کہ کاغذی کارروائی بدھ کی شب ہوئی اور 36 سالہ کھلاڑی خواجہ نے جمعرات کو پرواز بھری۔ خواجہ بنگلورو میں اپنی ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ جڑیں گے جہاں وہ پیر تک الور میں ٹریننگ لیں گے۔ اس کے بعد جامتھا میں وِدربھ کرکٹ ایسو سی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ کے لیے ناگپور جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔