چین میں ہونے والے سرمائی اولمپکس منتقل ہوں: اسٹاک

رک اسکاٹ نے کہا کہ ہم ایسے ملک کو اولمپک کھیلوں کی میزبانی نہیں دے سکتے، جو انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کر رہا ہو۔

امریکی سینیٹر رِک اسکاٹ، تصویر آئی اے این ایس
امریکی سینیٹر رِک اسکاٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی سینیٹر رِک اسکاٹ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے اسپانسرز کو ایک خط بھیج کر سال 2022 میں چین کے شہر بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کو کسی دوسرے ملک میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رک اسکاٹ نے منگل کے روز کہا کہ ’’ہم ایسے ملک کو اولمپک کھیلوں کی میزبانی نہیں دے سکتے، جو انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کر رہا ہو۔ لہذا میں آپ سے انسانی حقوق اور آزادی کے لئے کھڑے ہونے کی بات کہہ رہا ہوں اور 2022 کے اولمپک کھیلوں کے اسپانسرز آئی او سی سے عوامی طور پر اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسے ملک میں کھیلوں کو منتقل کریں جو انسانی وقار اور آزادی کو اہمیت دیتا ہو‘‘۔


رک اسکاٹ نے کہا کہ چین سنکیانگ میں یغور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ تبتیوں اور ہانگ کانگ کے باشندوں کے خلاف بھی انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔