آئی پی ایل 2023 کا شیڈیول جاری، گجرات اور چنئی کے درمیان 31 مارچ کو کھیلا جائے گا پہلا میچ

جاری شیڈول کے مطابق 31 مارچ سے شروع ہو کر آئی پی ایل کا سولہواں سیزن 21 مئی کو اپنے اختتام کو پہنچے گا، حالانکہ بی سی سی آئی نے ابھی تک پلے آف میچوں کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ایک طرف ڈبلیو پی ایل یعنی ’وومنس پریمیر لیگ‘ کے پہلے سیزن کے لیے خاتون کرکٹرس کی نیلامی کا عمل گزشتہ دنوں انجام پا چکا ہے، اور دوسری طرف آئی پی ایل یعنی ’انڈین پریمیر لیگ‘ کے سولہویں سیزن کے لیے آج شیڈیول جاری کر دیا گیا۔ جاری شیڈیول کے مطابق آئی پی ایل 2023 کی شروعات 31 مارچ سے ہوگی اور پہلا مقابلہ آئی پی ایل 15 کی فاتح گجرات ٹائٹنس و چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اس افتتاحی میچ کے یادگار ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔

جو شیڈول جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق 31 مارچ سے شروع ہو کر آئی پی ایل کا سولہواں سیزن 21 مئی کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے ابھی تک آئی پی ایل 2023 کے پلے آف میچوں کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس سال آئی پی ایل میں مجموعی طور پر 74 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے لیگ راؤنڈ میں سبھی 10 ٹیمیں 14-14 میچ کھیلیں گی۔ اس طرح لیگ راؤنڈ میں مجموعی طور پر 70 میچ کھیلے جائیں گے۔ بعد ازاں پلے آف کے چار میچ کھیلے جائیں گے۔ اس طرح ٹورنامنٹ میں کُل 74 میچ کھیلے جائیں گے۔


آئی پی ایل 2023 ایک بار پھر پوری طرح سے ہندوستان میں ہی کھیلا جائے گا۔ ملک بھر کے 12 میدانوں پر اس کے میچ کھیلے جائیں گے اور ایک ٹیم لیگ اسٹیج میں 7 میچ اپنے گھر پر اور سات میچ اپوزیشن ٹیم کے گھر پر کھیلے گی۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے کچھ دن پہلے ہی ویمنس پریمیر لیگ کے پہلے سیزن کے شیڈیول کا اعلان بھی کیا تھا۔ ڈبلیو پی ایل کے تحت پہلا مقابلہ 4 مارچ کو کھیلا جائے گا اور فائنل میچ 26 مارچ کو ہوگا۔ یعنی اس کے چار دن بعد ہی آئی پی ایل 2023 کا آغاز ہو جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔