پاکستان کرکٹ ٹیم پر منڈلایا جیل جانے کا خطرہ! ایک وکیل نے درج کرایا ملک سے غداری کا مقدمہ

پاکستان میں گوجرانوالہ شہر کے ایک وکیل نے بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ دائر کیا ہے، اس میں ٹیم کے کھلاڑی اور کوچ سمیت دیگر اسٹاف کا بھی نام شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستانی ٹیم، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/TheRealPCB">@TheRealPCB</a></p></div>

پاکستانی ٹیم، تصویر@TheRealPCB

user

قومی آوازبیورو

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ میں پہلے اسے امریکہ اور ہندوستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پھر سابق کرکٹرس کی زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اب بارش کے اندیشہ کے درمیان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی فکر میں مبتلا ہے۔ اس درمیان تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پوری ٹیم کے خلاف ایک پاکستانی وکیل نے ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کی پوری ٹیم پر جیل جانے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ پاکستان کے ایک وکیل نے سبھی کھلاڑیوں سمیت کوچ اور دوسرے اسٹاف پر ملک سے غداری کا مقدمہ کر دیا ہے۔ وکیل نے سبھی پر ملک کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک پاکستانی نیوز چینل کا کہنا ہے کہ وکیل نے عرضی میں امریکہ اور ہندوستان کے خلاف ملی شکست کا تذکرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس بہت مایوس ہے۔


وکیل نے کپتان بابر اعظم کی ٹیم پر ملک کے اعزاز کو داؤ پر لگا کر دھوکہ سے پیسہ کمانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، وکیل نے اس معاملے کی جانچ کر رپورٹ جمع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اور اس جانچ کو مکمل ہونے تک پاکستان کرکٹ ٹیم پر پابندی عائد کرنے کی گزارش کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس عرضی کو منظور بھی کر لیا گیا ہے، یعنی پاکستانی ٹیم اور کوچ سمیت سبھی اسٹاف کے سامنے مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔