گزشتہ دو اننگز نے مجھے خود اعتمادی دی: ہرمن پریت
ہرمن پریت نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے انہیں مشکل وقت سے گزرنے کے دوران ان میں خود اعتمادی پیدا کی ہے۔
تورنگا: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان ہرمن پریت کور نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے کھیلی گئی گزشتہ دو ون ڈے اننگز نے انہیں خود اعتمادی دی ہے۔ خراب دور سے گزر رہی ہرمن پریت نے 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میں 63 رن کی نصف سنچری بنائی اور 27 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف خواتین کے ورلڈ کپ 2022 کے پہلے وارم اپ میچ میں 103 رن بنائے۔ تاہم وہ کلائی میں درد کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ نہیں کھیل پائیں۔
ہرمن پریت نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے انہیں مشکل وقت سے گزرنے کے دوران ان میں خود اعتمادی پیدا کی ہے۔ انہوں نے بدھ کو یہاں ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ ’’مگدھا باورے میم نے میری بہت مدد کی ہے۔ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں کے دوران ایک شیل میں جا رہی تھی اور انہوں نے مجھ سے بات کی اور محسوس کیا کہ میں واقعی اس حل کی تلاش کر رہی ہوں جو اس نے مجھے دیئے‘‘۔
میرے ذہن میں یہی چل رہا تھا، لیکن ان کے ساتھ بات کرنے سے مجھے واضح خیالات ملے، جس سے مجھے مدد ملی۔ میرے ذہن میں بہت سی چیزیں تھیں، مجھے واضح خیالات کی ضرورت تھی، جو مجھے مگدھا باورے میم کے ساتھ ہونے والی گفتگو سے ملے اور پھر نتائج سامنے آئے۔ سب نے میری مدد کی ہے۔ انہیں ذہن میں رکھوں گی اور فارم جاری رکھو گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔