پجارا-رہانے کی ٹیسٹ سے ہو گئی چھٹی، سری لنکا کے خلاف روہت شرما بنائے گئے کپتان
آخر کار ہندوستانی ٹیم کو ٹیسٹ کپتان مل گیا، ہند-سری لنکا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے لیے روہت شرما کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے، ساتھ ہی ٹی-20 اور ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان بھی ہو گیا ہے۔
ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں کو کافی دنوں سے انتظار تھا کہ وراٹ کوہلی کے بعد ٹیم کا نیا کپتان کس کو بنایا جائے گا۔ اب اس تعلق سے واضح کر دیا گیا ہے کہ روہت شرما ہی ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان ہوں گے۔ ہندوستان-سری لنکا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے لیے روہت شرما کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ گویا کہ اب وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ٹی-20 اور ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان بھی ہو گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم سے سینئر کھلاڑی چیتیشور پجارا اور اجنکیا رہانے کی چھوٹی ہو گئی ہے۔
چیف سلیکٹر چیتن شرما نے پریس کانفرنس کر اس کی جانکاری دی۔ سری لنکا کے خلاف ہونے والی ٹی-20 سیریز کے لیے وراٹ کوہلی، رشبھ پنت اور شاردل ٹھاکر کو آرام دیا گیا ہے۔ شاردل ٹھاکر کو ٹیسٹ ٹیم سے بھی آرام دیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے:
ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم: روہت شرما (کپتان)، مینک اگروال، پرینک پنچال، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، ہنوما وِہاری، شبھمن گل، رشبھ پنت، کے ایس بھرت، روی چندرن اشون (فٹ نس پر منحصر)، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، سوربھ کمار۔
ٹی-20 سیریز کے لیے ٹیم: روہت شرما (کپتان)، ریتوراج گائیکواڈ، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، شریئس ایر، ونکٹیش ایر، دیپک ہڈا، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، محمد سراج، ہرشل پٹیل، سنجو سیمسن، رویندر جڈیجہ، یجویندر چہل، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، اویس خان۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔