ٹی 20 عالمی کپ: انتہائی دلچسپ مقابلے میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹ سے ہرایا

وانندو ہسرنگا کی کپتانی میں سری لنکائی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں دو میچ ہار چکی ہے اور اب ٹورنامنٹ سے اس کے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیشی ٹیم، تصویر @ICC</p></div>

بنگلہ دیشی ٹیم، تصویر @ICC

user

قومی آوازبیورو

امریکہ کے ڈلاس اسٹیڈیم میں ہفتہ کے روز بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا گیا جو انتہائی دلچسپ ثابت ہوا۔ ٹی 20 عالمی کپ کے اس پندرہویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹ سے شکست دی۔ یہ پہلی بار ہے جب سری لنکا کو ٹی 20 عالمی کپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست ملی ہے۔ وانندو ہسرنگا کی کپتانی میں سری لنکا کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں دو میچ ہار چکی ہے اور اب ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ اس پر منڈلانے لگا ہے۔ دوسری طرف بنگلہ دیش نے اس جیت کے ساتھ ہی سپر 8 میں کولیفائی کرنے کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

گروپ ڈی کے اس مقابلے میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔ پہلی اننگ سے ہی میچ میں کبھی سری لنکا اور کبھی بنگلہ دیش کی پوزیشن مضبوط ہوتی ہوئی دکھائی دی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی ٹیم نے اننگ کی اچھی شروعات کی۔ پاور پلے میں اس نے 2 وکٹ کے نقصان پر 48 رن بنا لیے تھے۔ ایک مشکل پچ پر ٹیم نے صرف 3 وکٹ کے نقصان پر 14 اوورس میں 100 رن کو چھو لیا تھا۔ اس کے بعد سری لنکا نے اگلے 23 رن بنانے میں 6 وکٹ گنوا دیے۔ اس طرح بنگلہ دیش کے سامنے 124 رنوں کا ایک چھوٹا سا ہدف رکھا گیا۔


یہ اسکور بنگلہ دیش کے لیے آسان لگ رہا تھا، لیکن سری لنکا نے پاور پلے میں ہی 28 رن پر 3 وکٹ گنوا دیے جس سے میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ حالانکہ وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس اور توحید ہردوئے نے اننگ کو سنبھالا اور ہدف تک رسائی کو آسان بنا دیا۔

ایک وقت بنگلہ دیش کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 91 رن تھا اور پوزیشن بہت مضبوط تھی، پھر سری لنکائی کپتان وانندو ہسرنگا نے جلدی جلدی دو وکٹ لے لیے۔ پھر متھیشا پتھرانا نے مزید ایک اور نوان تشارا نے دو وکٹ لے کر میچ کو سری لنکا کی طرف موڑ دیا۔ اس طرح 22 رن بنانے میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 5 وکٹ گنوا دیے اور شکست کے دہانے پر پہنچ گئی۔ آخر میں تجربہ کار بلے باز محموداللہ نے 13 گیندوں میں 16 رنوں کی سمجھداری بھری اننگ کھیل کر ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹی 20 عالمی کپ میں پہلی جیت دلائی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔