ٹی-20 عالمی کپ 2024: پاکستان کا سفر ختم، بارش نے امیدوں پر پھیرا پانی، امریکہ سپر-8 میں داخل

گروپ ’اے‘ سے ہندوستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں سپر-8 میں پہنچ گئی ہیں، جبکہ پاکستان، آئرلینڈ اور کناڈا کی ٹیمیں لیگ راؤنڈ ختم ہوتے ہی اپنے ملک واپس چلی جائیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/usacricket">@usacricket</a></p></div>

تصویر@usacricket

user

تنویر

پاکستان کا سفر ٹی-20 عالمی کپ 2024 میں ختم ہو گیا ہے۔ وہ سپر-8 میں جگہ بنانے میں ناکام ثابت ہوا کیونکہ آج امریکہ و آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے سبب نہیں کھیلا جا سکا۔ دونوں ہی ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس مل گئے اور اس طرح امریکہ 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر-8 میں داخل ہو گیا۔ امریکہ کے لیے خوشخبری یہ بھی ہے کہ وہ 2026 کے ٹی-20 عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر گیا ہے۔ دراصل پہلے ہی واضح کر دیا گیا تھا کہ سپر-8 میں پہنچنے والی سبھی ٹیمیں ٹی-20 عالمی کپ 2026 کا حصہ ہوں گی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گروپ ’اے‘ کے لیگ راؤنڈ میں پاکستان کا میچ ابھی آئرلینڈ سے ہونا باقی ہے، لیکن اب اس میچ کا کوئی مطلب نہیں رہ گیا ہے۔ اگر آج امریکہ کی ٹیم آئرلینڈ سے ہار جاتی تو اس کے 4 پوائنٹس ہوتے اور آئرلینڈ کو ہرا کر پاکستان کے بھی 4 پوائنٹس ہو جاتے۔ ایسے میں رَن ریٹ کی بنیاد پر سپر-8 میں داخل ہونے والی ٹیم کا انتخاب ہوتا۔ چونکہ پاکستان کا رَن ریٹ امریکہ سے بہتر تھا، اس لیے امید کی جا رہی تھی کہ امریکہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ پر بھی بارش کا سایہ منڈلا رہا ہے۔


گروپ ’اے‘ کی بات کریں تو ہندوستان پہلے ہی سپر-8 میں داخل ہو چکا ہے۔ یعنی پاکستان، آئرلینڈ اور کناڈا کی ٹیمیں لیگ راؤنڈ ختم ہوتے ہی اپنے ملک واپس لوٹ جائیں گی۔ گروپ ’اے‘ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو ہندوستان کے 3 میچ میں 6 پوائنٹس، آئرلینڈ کے 4 میچ میں 5 پوائنٹس، پاکستان کے 3 میچ میں 2 پوائنٹس، کناڈا کے 3 میچ میں 2 پوائنٹس اور آئرلینڈ کے 3 میچ میں 1 پوائنٹ ہیں۔ اس گروپ میں لیگ راؤنڈ کے 2 میچ ہونے ابھی باقی ہیں۔ ہندوستان اور کناڈا کے درمیان مقابلہ 15 جون کو کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مقابلہ 16 جون کو ہونا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔