ٹی-20 عالمی کپ: 10 ایکسپرٹس نے ’پلے آف‘ میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کے بتائے نام، سبھی کی لسٹ میں ہندوستان شامل

سنیل گاوسکر کی پیشین گوئی کے مطابق ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پلے آف میں پہنچیں گی، جبکہ برائن لارا نے ہندوستان، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان ٹیم پر داؤ لگایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p> تصویر @BCCI</p></div>

تصویر @BCCI

user

قومی آواز بیورو

آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ کا آغاز 2 جون سے ہونے والا ہے، اور اس سے پہلے کرکٹ ایکسپرٹس یعنی ماہرین اس پیشین گوئی میں مصروف نظر آ رہے ہیں کہ ٹورنامنٹ کے ’پلے آف‘ میں کون کون سی ٹیمیں پہنچ سکتی ہیں۔ ان ایکسپرٹس میں سنیل گاوسکر سے لے کر برائن لارا جیسے نام شامل ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ جن 10 کرکٹ ایکسپرٹس نے پلے آف میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق پیشین گوئی کی ہے، ان سبھی نے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ آئیے نیچے دیکھتے ہیں 10 کرکٹ ایکسپرٹس کے نام اور ان کے ذریعہ منتخب کی گئی ٹیمیں۔

سنیل گاوسکر : ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز

برائن لارا : ہندوستان، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان

امباتی رائیڈو : ہندوستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ

محمد کیف : ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان

کرس مورس : ہندوستان، جنوبی افریقہ، پاکستان، آسٹریلیا

میتھیو ہیڈن : ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ

ایس. شری سنت : ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان

ایرون فنچ : ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ

ٹام موڈی : ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ


اوپر ایکسپرٹس کے ذریعہ کی گئی پیشین گوئی سے ظاہر ہو رہا ہے کہ برائن لارا نے اپنی لسٹ میں ایک حیران کرنے والا نام رکھا ہے۔ انھوں نے افغانستان ٹیم کے پلے آف یعنی سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشین گوئی کی ہے۔ اسٹار اسپورٹس کے شو میں مذکورہ بالا سبھی کرکٹ ایکسپرٹس نے اپنا نظریہ سبھی کے سامنے رکھا ہے۔ 10 ایکسپرٹس نے ہندوستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور 9 ایکسپرٹس نے انگلینڈ کو، 8 ایکسپرٹس نے آسٹریلیا کو اپنی پسندیدہ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو محض 3-3 ایکسپرٹس نے سیمی فائنل کا دعویدار بتایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔