ٹی-20 ورلڈ کپ: بارش سے متاثر میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 28 رن سے شکست دی

پیٹ کمنز کی شاندار گیند بازی اور پھر ڈیوڈ وارنر کی طوفانی بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ ٹی-20 ورلڈ کپ کے سپر 8 کے ایک کے میچ میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت 28 رن سے شکست دی

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

user

یو این آئی

نارتھ ساؤنڈ: پیٹ کمنز کی شاندار گیند بازی اور پھر ڈیوڈ وارنر (53) کی طوفانی بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ ٹی-20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ گروپ کے ایک کے میچ میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت 28 رن سے شکست دی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے بنگلہ دیش نے کپتان نظم الشانتو 36 گیندوں میں (41) اور محمد توحید ہردوئے نے 28 گیندوں پر 40 رن کی اننگز کی بنیاد پر آٹھ وکٹوں پر 140 رن بنائے۔ لٹن کمار داس (16) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تسکین احمد سات گیندوں پر 13 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔


پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو باندھے رکھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے تین وکٹ حاصل کئے۔ ایڈم زمپا نے دو وکٹ ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس اور گلین میکسویل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے 141 رن کے ہدف کے تعاقب میں اچھی شروعات کی۔ ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 65 رن جوڑے۔ ساتویں اوور میں رشاد حسین نے ٹریوس ہیڈ کو بولڈ کر کے بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی دلائی۔ ہیڈ نے 21 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رن بنائے۔


اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان مچل مارش (1) پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ بارش کے باعث 12 اوورز میں کھیل روکے جانے تک آسٹریلیا نے دو وکٹوں پر 100 رن بنالئے تھے۔ بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہیں ہوسکا اور آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت 28 رن سے فاتح قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔