شریس ایر ڈیبیو ٹسٹ میں سنچری اور نصف سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بنے

شریس ایئر نے اپنی کامیابی کے بارے میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ کانپور کا گرین پارک گراؤنڈ میرے لیے خوش قسمت رہا ہے۔

شریس ایئر، تصویر آئی اے این ایس
شریس ایئر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کانپور :کانپور کے گرین پارک گراؤنڈ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کھیل رہے شریس ایئر کے نام گزشتہ روز ایک انوکھا ریکارڈ درج ہوگیا، جب انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کی دوسری اننگز میں نصف سنچری مکمل کی۔ پہلی اننگ میں سنچری بنانے کے بعد دوسری اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں شریس نے صرف 41 رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد 65 رن کی اننگ کھیل کر ٹیم کو بحران سے باہر نکالا۔ انہوں نے 125 گیندوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 105 رنز کی اہم سنچری اننگز کھیلی۔ اس سے قبل ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے شریس نے 16ویں ہندوستانی کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔


اس سے قبل ہندوستانی پچوں پر ڈیبیو ٹیسٹ میں یہ کارنامہ 1974 میں کیریبین بلے باز گارڈن گرینیج (93 اور 160) اور انگلینڈ کے ایلسٹر کک (60 اور 104 ناٹ آؤٹ) نے 2006 میں انجام دیا تھا۔ ڈیبیو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں بھی شریس تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس سے قبل شکھر دھون اپنے پہلے ٹیسٹ میں 187 رنز بنا چکے ہیں جب کہ روہت شرما 177 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ شریس نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں 170 رنز بنائے ہیں۔

شریس ایئر نے اپنی کامیابی کے بارے میں کہا، ''میں بہت خوش ہوں۔ ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ کانپور کا گرین پارک گراؤنڈ میرے لیے خوش قسمت رہا ہے۔ رنجی ٹرافی میں سوریا کمار کی قیادت میں ممبئی کی ٹیم کے لیے میں نے ڈیبیو کیا اور نچلی صف کے بلے بازوں کی مدد سے ممبئی کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے آئی پی ایل کے ایک میچ میں 93 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’میرے لیے عظیم ترین سنیل گواسکر کے ہاتھوں سے ٹیسٹ کیپ ملا حیران کن تھا۔ میں نے سوچا تھا کہ ہمارے کوچ راہل دراوڑ مجھے ٹیسٹ کیپ دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔