شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزامات، ٹیم مالک کی تردید

بی پی ایل کے ایک میچ میں ایک ہی اوور میں مسلسل 3 بار نو بال پھینکنے کی وجہ سے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام عائد ہوا تھا، لیکن اب ٹیم کے مالک نے ہی اس کی تردید کر دی ہے

<div class="paragraphs"><p>شعیب ملک / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

شعیب ملک / تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: چند روز قبل ثانیہ مرزا سے طلاق اور ثنا جاوید سے دوسری شادی کی خبروں سے سرخیوں میں آئے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اب میچ فکسنگ کے حوالے سے خبروں میں آ گئے ہیں۔ بنگلہ دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچیون بارشل کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایک اوور میں 3 نو بال پھینکنے کے وجہ سے ان پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد ہوئے ہیں لیکن اب ٹیم کے مالک نے ہی اس کی تردید کر دی ہے۔

خبروں کے مطابق فارچیون بارشیل کی جانب سے کیھلتے ہوئے شعیب ملک نے ایک وور کے دوران مسلسل تین بار نو بال پھینکے تھے، جس کی وجہ سے ان پر شک ہوا تھا اور ان پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔  لیکن اب ٹیم کے مالک میزان الرحمان نے یو ٹرن لیتے ہوئے اس خبر کی تردیدی کی ہے کہ میچ فکسنگ کے شک میں شعیب ملک کا کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا ہے۔


میزان الرحمان نے ایک ویڈیو میسیج جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شعیب ملک کے بارے میں افواہ پھیلنے پرمجھے بہت افسوس ہے۔ وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ہمارے لیے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اس لیے ہمیں اس معاملے میں ہنگامہ نہیں کرنا چاہئے۔ ہم مسلسل دو میچوں میں ہار گئے اس لیے ہمیں آنے والے میچوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے اور امید ہے کہ ہم پلٹ وار کریں گے۔‘‘ ویڈیو کے اخیر میں انہوں نے فارچیون بارشل کے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اس سے قبل آئی خبر کے مطابق فارچیون بارشل  کے مالک نے ہی فکسنگ کے شک میں شعیب ملک کا کنٹریکٹ ختم کرنے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے 22 جنوری کو میرپور میں کھلنا ٹائیگرس (Khulna Tigers) کے خلاف میچ میں ایک کے بعد ایک مسلسل تین نوبال پھینکے تھے۔ اس کے بعد فکسنگ کا شک پیدا ہوا۔


بی پی ایل میں شعیب ملک فارچیون بارشیل کی جانب سے کھیلتے ہیں، جس کی کپتانی تمیم اقبال کرتے ہیں۔ فارچیون بارشیل نے حال ہی میں ایک میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 187 رن بنائے تھے۔ اس دوران مشفق الرحیم نے 68 رنوں کی پاری کھیلی۔ جب کھلنا ٹائگرس ہدف حاصل کرنے کے لیے میدان میں اتری تو کپتان نے پاور پلے میں ہی شعیب ملک کو گیند بازی کروائی، جس میں شعیب ملک ٹیم کے لیے کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ شعیب ملک نے پاری کا چوتھا اوور پھینک، جس میں انہوں نے 3 نوبال پھینکی۔ اوور کے آخری گیند پر ملک نے مسلسل دو نوبال پھینکی۔ دوسری بار میں نوبال پر چوکا بھی لگا۔ جبکہ آخر میں فری ہِٹ پر چھکّا لگا۔ اس طرح شعیب ملک نے میچ میں صرف ایک اوور کیا، جس میں 18 رن دیدیئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔