دوسرا ٹیسٹ: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو 195 رن پر سمیٹا، سراج کو ڈیبیو میچ میں دو وکٹ حاصل
سراج کو زخمی سمیع کے سیریز سے باہر ہوجانے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، انہوں نے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 وکٹ لئے جس میں آسٹریلیائی اننگز کے ٹاپ اسکورر مارنس لیبوشین کا وکٹ بھی شامل ہے۔
میلبرن: فاسٹ بالر جسپریت بمراہ (56 رن پر چار وکٹ)، آف اسپنر روی چندرن اشون (35 رن پر دو وکٹ) اور ڈیبیو کرنے والے محمد سراج (40 رنز دے کر دو وکٹ) کی شاندار گیند بازای کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ہفتہ کے روز پہلی اننگز میں 195 رن پر سمیٹ دیا۔
آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بُمراہ نے اوپنر جو برنس کو کھاتہ کھولنے کا موقع فراہم کیے بغیر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ پانچویں اوور میں اس کامیابی کے بعد، ہندوستانی بالرز نے آسٹریلیائی اننگز پر غلبہ حاصل کرلیا۔ دو سال قبل، باکسر ڈے ٹیسٹ میں نو وکٹوں کے ساتھ ہی بمراہ اسی گراؤنڈ میں مین آف دی میچ رہے تھے۔ انہوں نے اس بار اپنی کارکردگی جاری رکھی اور 16 اوورز میں 56 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
آف اسپنر اشون نے 24 اوورز کی بہترین گیندازی میں محض 35 رن دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔ اشون نے آسٹریلیائی اسٹار بلے باز اسٹیون اسمتھ کو لگاتار دوسری بار اپنا شکار بنایا۔ پہلے ٹیسٹ میں اسمتھ ایک رن بنا پائے تھے اور ان کا کھاتہ یہاں نہیں کھل سکا۔ اشون نے اسمتھ کو اپنے جال میں پھنساتے ہوئے لیگ سلپ پر پجارا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
یہ بھی پڑھیں : کانگریس کی ’گائے بچاؤ، کسان بچاؤ یاترا‘ کا للت پور سے آغاز
اس میچ میں سراج کو 15 اوورز میں 40 رنز کی مدد سے دو وکٹ ملے۔ سراج کو زخمی محمد سمیع کے سیریز سے باہر ہوجانے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو وکٹ لئے جس میں آسٹریلیائی اننگز کے ٹاپ اسکورر مارنس لیبوشین کا وکٹ بھی شامل ہے۔ سراج نے بالنگ کے علاوہ فیلڈنگ کرتے ہوئے دو کیچ بھی لئے۔ کپتان وراٹ کوہلی کے وطن واپس آنے کے بعد ٹیم میں شامل بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجہ نے 5.3 اوور میں 15 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔