رویندر جڈیجہ کا بھی ٹی-20 کرکٹ سے ریٹارئرمنٹ کا اعلان، کہا- ’ورلڈ کپ جیتنا ایک خواب پورا ہونے جیسا‘

ورلڈ کپ کے خطاب پرقابض ہونے کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اب رویند جڈیجہ نے بھی ریٹائر ہونے کی اطلاع دی ہے

<div class="paragraphs"><p>ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد رویندر جڈیجہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ / آئی اے این ایس</p></div>

ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد رویندر جڈیجہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں، کچھ اہم کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے خطاب پر قابض ہونے کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب ہندوستانی ٹیم کے ایک اور مایہ ناز کھلاڑی رویند جڈیجہ نے بھی ریٹائر ہونے کی اطلاع دی ہے۔

رویندر جڈیجہ نے 10 فروری 2009 کو ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلا تھا۔ اس میچ میں جڈیجہ نے 4 اوور میں 29 رن دے کر کوئی وکٹ نہیں لیا تھا، جبکہ 7 گیندوں پر 5 رن بنائے تھے۔ جڈیجہ نے آخری میچ ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل کھیلا۔ اس مقابلے میں جڈیجہ نے محض 2 رن بنائے اور بولنگ کرتے ہوئے بھی وہ 12 رن دے کر کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو ان کا ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ کا پہلا اور آخری میچ تقریباً ایک جیسا رہا۔


اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کے کیریئر میں 6 ٹی-20 ورلڈ کپ کھیلنے کا بہترین تجربہ رکھنے کے باوجود جڈیجہ ٹی-20 ورلڈ کپ میں کوئی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ اس ٹی-20 ورلڈ کپ کی دو اننگز میں ان کے 7 رن ہیں۔ پاکستان کے خلاف میچ میں محمد عامر کے خلاف جڈیجہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ بولنگ کی بات کریں تو جڈیجہ اپنی گیند بازی سے کوئی جادو نہیں دکھا پائے ہیں۔ 26 ٹی-20 ورلڈ کپ میچ میں ان کے نام 22 وکٹیں ہیں۔ اس میں 6 وکٹیں اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف ہیں۔ آئی پی ایل میں انہوں نے بلے اور گیند دونوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن ہندوستان کے لیے ٹی-20 ورلڈ کپ میں انہوں نے بلے یا گیند سے کوئی بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔